Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپنے اور خاندان کو مفلوج کرنے سے بہترہے کہ کچھ دن قرنطینہ میں گزاریں۔ ڈی سی اپرچترال

شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کے زیرانتظام بنائے گئے عافیت گاہوں میں لوئر ڈسٹرکٹ سے آئے ہوئے کافی تعداد میں لوگ موجود ہیں۔ شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال بہمراہ محمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر مستوج، معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج ، تحصیلدار مستوج اور ڈاکٹرسردا نواز میڈیکل آفیسر ٹی،ایچ،کیو ہسپتال بونی عافیت گاہوں کا دورہ کیا۔

دورے کے دوراں ڈی۔سی وہاں پر موجود لوگوں کے ساتھ تفصیلی گفتگو کئیں اوران کے مسائل سنے۔ لوگوں نے سارےانتظامات کو تسلی بخش قرار دئیے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ یہ تصور نہ کریں کہ ڈی،سی ہمارے ساتھ ظلم کر رہاہے۔ہم یہ سب کچھ حفظ ما تقدم کے بنیاد پر کر رہے ہیں۔ آپ ہر گز یہ خیال نہ کریں کہ ہم صحت مند ہیں اور ہمیں گھر جانے کیوں نہیں دیا جا رہا ہے۔ یہ وبا ایک خاموش قاتل ہے اور اپ کے علم میں ائے بغیر دوسروں کو منتقل ہوتا ہے اور انسان اور اس کے جملہ خاندان کو مفلوج کر کے رکھ دیتا ہے۔ لہذا اپ اپنے اور اپنے گھر والوں کی بقاء کی خاطر کچھ دنوں کے لئے ان عافیت گاہوں میں قیام کریں کیونکہ اسی میں ہی آپ سب کی بلائی ہے۔ یادرہے کہ اپرچترال کے قرنطینہ سنٹروں میں لوگوں کی تعداد سو سے تجاوزکرگئی ہے ۔

dc upper briefed qurantined passengers

شیئر کریں: