
استارو تورکہو میں پل ٹوٹنے سے ڈمپرنالہ میںجاگری، ڈرائیورجان بحق
تورکہو(نمائندہ چترال ٹائمز) استارو تورکہو کے مقام پرلکڑی کا پل ٹوٹنے سے ڈمپر گاڑی نمبر3953 سینکڑوںفٹ نیچے نالہ میں جاگری۔جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر جان بحق ہوگیا ہے۔یہ سب تحصیل تورکہو کو ضلع سے ملانے والا واحد پل تھا جو ٹوٹنے سے دونوں اطراف کے لوگ محصور ہوگئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق جان بحق ڈرائیور افتحار احمد ولد بشیر احمد سکنہ چکاری سوری ضلع لوئیر دیر تورکہو روڈ کے تعمیراتی ٹھیکہ دار کے ساتھ کام کررہا تھا۔ مقامی لوگوںنے لاش نالہ سے نکال کرتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال بونی منتقل کردیاہے جہاں سے آبائی علاقہ روانہ کردیا جائیگا. یادرہے کہ گاڑی میںصرف ایک ڈرائیورہی سوار تھا. مقامی لوگوںکے مطابق پل انتہائی بوسیدہ ہوگیا تھا باربارحکام بالا کی نوٹس میں لانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی تھی اورآج نتیجہ یہ نکلا کہ ایک قیمتی جان چلی گئی اورلاکھوںکا مالی نقصان بھی ہوگیا.