Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صحت عملے کے لیے 80 کروڑ کا حفاظتی سامان خریدا ہے۔ وزیر صحت

Posted on
شیئر کریں:

صوبے کے لیے 120 وینٹی لیٹرز اور 2 لاکھ ماسک بھی حاصل کیے جا رہے ہیں۔ تیمور سلیم.

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )‌ خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم خان جھگڑا نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس، نرسسز، پولیس، ریسکیو اور رضاکار ہمارے ہیروز ہیں جو کہ کورونا وباء سے پیدا شدہ صورت حال میں فرنٹ لائن پر فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ صوبے میں صحت عملے کے لیے گزشتہ چند دنوں میں 80 کروڑ کا حفاظتی سامان و آلات خریدے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ واضح کیا کہ یہ حفاظتی سامان ہر ایک کے لیے ہر وقت استعمال کرنے کے لیے نہیں بلکہ اس صحت عملے کے لیے ہیں جو براہ راست کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی نگرانی پر مامور ہوں۔ صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ مخصوص حفاظتی ماسک بھی صرف صحت عملے کے لیے ہیں۔ صوبائی وزیر کا اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہنا تھا کہ محکمہ صحت خیبرپختونخوا اور عالمی بینک مل کر صوبے میں کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں جس میں پہلی ترجیح جلد از جلد صحت سہولیات اور طبی آلات کی فراہمی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ملٹی ڈونرز ٹرسٹ فنڈز (MDTF) کے تعاون سے جاری پروگرام اکنامک ریوٹلائزیشن آف خیبر پختونخوا (ERKF) کے تحت صوبے کے لیے مزید 120 وینٹی لیٹرز اور 2 لاکھ 10 ہزار ماسکس خریدے جا رہے ہیں۔ جس سے صوبے کی کورونا وباء سے نمٹنے کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔


شیئر کریں: