Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لوئرچترال میں دفعہ 144نافذ، ہرقسم کی سماجی، مذہبی ودیگراجتماعات پرمکمل پابندی عائد

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد نے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 144کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے ضلعے کے حدود میں ہر قسم کی سماجی، مذہبی اور دوسری ہرقسم کی اجتماعات پر مکمل پابندی لگادی ہے جوکہ فوری طور پر نافذا لعمل ہوکر 7اپریل تک جاری رہے گا۔ جمعرات کے دن جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضلع لویر چترال میں کرونا وائرس کی پھیلاؤ کو موثر طور پر روکنے، پبلک سیفٹی اور عوام کی جان بچانے کے لئے اس قدم کا اٹھانا ناگزیر ہوگیا تھا۔ اس پابندی سے بعض سرکاری، غیر سرکاری اور کاروباری اداروں کو استثنیٰ حاصل ہوگا جن میں تمام سرکاری محکمہ جات بشمول ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے، طبی امداد کے ضرورت مند فرد اور ان کے ساتھ دو اٹینڈنٹس، رہائش کے قریب ادویات کی خریداری کے لئے جانے والے، ٹی ایم اے، پیسکوکے اہلکار، پبلک اور پرائیویٹ ٹیلی کام سروسز کے دفاتر بشمول فرنچائز دفاتر، بنک کے دفاتر شامل ہیں۔ اسی طرح فوڈ آئیٹم سے متعلق انڈسٹریز اور ان کی ڈسٹری بیوشن دفاتر، جنرل سٹور، بیکری، سبزی، پھل،چکن اور گوشت فروش اور رفاہی اداروں کوبھی استثنی دی گئی ہے۔ استثنیٰ حاصل کرنے والے تمام افراد کو چاہئے کہ وہ سفر کرتے ہوئے قومی شناختی کارڈ اور دفتری کارڈ اپنے پاس موجود رکھیں۔ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو تعزیرات پاکستان کے دفعہ 188کے تحت سز ا دی جائے گی۔
crpc 144 imposed in chitral
crpc 144 imposed in chitral2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33484