Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹی ایم اے دروش کے زیر انتظام دروش بازار میں جراثم کش اسپرے اورعشریت میں ضروری اقدامات

Posted on
شیئر کریں:

دروش (چترال ٹائمزرپورٹ ) تحصیل میونسپل ایڈمینسٹریشن دروش کے زیرانتظام بدھ کے دن دروش بازار میں کورنا وائر س کی روک تھام اور صفائی کو مد نظر رکھتے ہوئے جراثم کش اسپرے کئے گیے۔ تحصیل میونسپل آٖفیسر مصباح الدین کی ہدایت پر دروش بازار ، مارکیٹس، آڈہ اور دیگر ایسے علاقہ جات جہاں لوگوں کی آمدورفت ہو، میں جراثیم کش اسپرے شروع کردیا ہےجبکہ درو ش بازار میں جراثیم کش اسپرے مہم جاری رہے گا اور اس مہم کو مرحلہ وار مسلسل جاری رکھا جائے گا۔مصباح الدین نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام اور حفاظتی تدابیر کے سلسلے میں حکومتی ہدایت پر کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے دروش کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس ایک وبا ہے اور جو اس وقت تقریباً پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے اور جب کبھی کہیں کوئی وبا پھیل جاتی ہے تو وہاں حالت جنگ کی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے۔لہذا ماسک کا استعمال اور دیگر ضروری ہدایت پر عمل کر کے کرونا وائرس کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔ مصباح الدین نے اپیل کی ہے کہ بلا ضرورت بازاروں میں گھومنے پھرنے سے گریز کریں کیونکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے کرونا وائرس سے بچا سکتا ہے انھوں نے لوگوں‌کو گھروں‌میں‌رہنے کا مشورہ دیا تاکہ خود بھی وائرس کا شکار ہونے سے محفوظ رہیں اور دوسروں کو اس سے محفوظ رکھا جاسکے.
.

عشریت کے مقام پر کورونا وائرس سے بچنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات مکمل ۔ ٹی ایم او مصباح الدین

دروش ( چترال ٹائمزرپورٹ) ٹی ایم ا ے دروش نےصوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے کرونا وائرس سے بچنے کے لیے چترال کی گیٹ وے عشریت کے مقام پر تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے . ٹی ایم او دروش مصباح الدین مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں اور اس وبا سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور کرونا وائرس سے متعلق آگاہی دینا انتہائی ضروری ہے۔ کرونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلع انتظامیہ اور ٹی ایم او دروش کی جانب سے مکمل پلان ہے جس میں پہلے مرحلے میں تحصیل دروش کے مقام پر قرنطینہ کو چراثم کش اسپرے، مختلف مقامات پر ہینڈ واش ،صفائی کیلئے صابن،ہینڈ سینیٹائزر وغیرہ مہیا کر رہے ہیں۔ اب چونکہ عشریت کا مقام انتہائی حساس ہے جہاں سے لوگ دوسرے علاقوں سے داخل ہو رہے ہیں ان کی اسکریننگ اور کورو نا وائرس کی روک تھام کیلئے ٹی ایم اے دروش خصوصی انتظا م کر رہی ہے جہاں میڈیکل اور ٹی ایم اے دروش کے اسٹاف ڈیوٹی سر انجام دیتے آرہےہیں۔ مصباح الدین کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ صرف اسی صورت میں جیتی جاسکتی ہے کہ جب تما م شہری صفائی کے اصولوں کو اپنا تے ہوئے حکومتی احکامات اور اقدامات پر پوری طرح عمل در آمد کو یقینی بنائیں اس لیے تمام شہری حفاظتی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے کورونا کے خاتمے کیلئے اپنا کر دار ادا کریں۔
tma drosh spray chitral 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33464