Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعظم کی ملک میں‌ کرونا وائرس سے نمنٹنے کیلئے مختلف شعبہ جات کیلئے ریلیف پکیج کا اعلان

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد (چترال ٹائمزرپورٹ ) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث معاشی سرگرمیوں میں آنے والے تعطل اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مختلف شعبہ جات کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

حکومتی اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’پناہ گاہوں کو مزید پھیلائیں گے کیونکہ موجودہ پناہ گاہوں میں بہت رش دیکھا جارہا ہے۔‘

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مکمل لاک ڈاون کرنے سے غریبوں کو کھانا کون فراہم کرے گا اس لیے وہ اور ان کی ٹیم حالات کا جائزہ لے رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مزدور طبقے کے لیے 200 ارب روپے مختص کیے جا رہے ہیں۔ برآمد کنندگان کے قرضوں پر سود ملتوی کر رہے ہیں اور معاشرے کے انتہائی غریب طبقے کے لیے 150ارب روپے مختص کیے جارہے ہیں جس کے تحت ہر غریب خاندان کو 3 ہزار روپے ماہانہ فراہم کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ خطرہ کورونا سے خوف میں آکر فیصلہ کرنے کا ہے, لاک ڈاؤن کا آخری سٹیج کرفیو ہے۔

وزیر اعظم نے پیٹرول 15 روپے سستا کرنے کا بھی اعلان کیا۔

انھوں نے بتایا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کے لیے 50 ارب روپے مزید مختص کیے گئے ہیں۔ گندم کی سرکاری خریداری کیلئے 280ارب روپے رکھے ہیں۔ 300 یونٹ تک گیس اوربجلی کے بل 3 ماہ تک قسطوں میں لیےجائیں گے، دالوں سمیت دیگراشیاپر ٹیکس کی شرح کم کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کو فوری 100 ارب روپے کا ٹیکس ریفنڈ دیں گے، تاکہ یہ ریفنڈ صنعتیں لیبر پرخرچ کرسکیں۔

انھوں نے خبردار کیا کہ ’ملک میں سب سے زیادہ خطرہ کورونا سے نہیں، غلط فیصلوں سے ہوسکتا ہے اٹھارویں ترمیم کےبعدصوبے خودفیصلہ کرتےہیں ہم تجویزکرسکتےہیں کرفیو لگانا پڑا تو اس کے لیے تیاری کے ضرورت ہے، اگرغریب کو کھانا نہیں پہنچایا گیا تو کرفیو کا نقصان ہو گا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ ٹی ٹوینٹی کامیچ نہیں ،ہوسکتاہےصورتحال 6 مہینےچلے، وزیراعظم عمران خان میں رضا کاروں کی فوج تیار کر رہا ہوں، جہاں کورونا کا خدشہ لگے تو اسے سیل کریں گے۔ دوسرا اورسیز پاکستانیوں سے فنڈ لے کر استعمال کریں گے


شیئر کریں: