Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال کے چارمقامات پر قرنطینہ سنٹرز قائم کئے گئے، عوام سے تعاون کی اپیل

Posted on
شیئر کریں:

بونی (ذاکرزخمی)کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورت حال کے پیش نظر اپر چترال کی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایت پراپر چترال میں قرنطینہ سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان کے زیرِ نگرانی آج گوارنمنٹ بوئز ڈگری کالج بونی سے متصل عمارت کو ائیسولیشن سنٹر میں تبدیل کر کے ا بتدائی طور پر ضروریاتِ کے چیزیں اس میں مہایا کی گئی جن میں بسترے بیڈ شیڈ وغیر شامل ہیں۔ اے۔اے۔ سی کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اپنی وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کو ہر ممکن سہولت پہنچانے کے کوشش میں مصروف ہے۔تاکہ پریشانی کی اس الم میں عوام خود کو تنہا نہ سمجھے۔ ملک میں موجود تشویش ناک صورتِ حال کے پیش نظر ہر وہ کام انتظامیہ اپر چترال کریگی جس سے عوام کی فلاح اور خیر ہو۔ اس لیے بین الاضلاع مسافر بردار گاڑیوں کی نقل و حمل پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے اور تا حکمِ ثانی ایک ضلعے سے دوسرے ضلعے کوئی بھی مسافر بردار گاڑی نہیں جائیگی البتہ مال بردار اور پرائیویٹ گاڑیوں پراس حکم کا اطلاق نہیں ہوگا۔ جب کہ بازار اور ہوٹل کے سروسز کو محدود کر دیے گئے ہیں۔اس میں صرف ایشاء خورد ونوش کی دوکانیں،سبزی فروش،میڈیسن،آٹا فروش،تندور،چکن،گوشت اور فروٹ کی دوکانیں اس حکم سے مستثنیٰ ہونگے۔ اس حوالے سے تحصیلدار اپر چترال رب نواز نے بتایا کہ پی۔ٹی۔ڈی۔سی بونی اور پی۔ٹی۔ڈی۔سی مستوج اور گرلز ڈگری کالج جنالکوچ کو بھی قرنطینہ مرکز بنا دیئے گئے ہیں۔ اس طرح اپر چترال میں حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ڈگری کالج مردانہ بونی میں 15بیڈز، پی۔ٹی۔ڈی۔سی بونی میں 8بیڈز،ڈگری گرلز کالج جنال کوچ15بیڈز اور پی۔ٹی۔ڈی۔سی مستوج میں 20 بیڈز پر مشتمل قرنطینہ سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔جو کسی بھی ایمرجنسی کے لیے دستیاب ہونگے۔بعد میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان اورتحصیلدار رب نواز بونی بازار،جنالکوچ اور کوراغ تک بذاتِ خود جا کر دوکانداروں سے دوکانیں بند کرادی۔انھوں نے اپر چترال کے عوام سے موجودہ حالات کے پیشِ نظر اور اپنی صحت کے خاطر ضلعی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کی بھی اپیل کی۔
booni qurantine centers 1


شیئر کریں: