Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دروش بار ایسوسی ایشن کیلئے اکرام حسین ایڈوکیٹ بلا مقابلہ صدر منتخب

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائند ہ چترال ٹائمز ) دروش بار ایسوسی ایشن دروش کے لئے اکرام حسین ایڈوکیٹ کو بلامقابلہ صدر منتخب کرلئے گئے جبکہ دوسرے عہدیداروں میں غفار علی ایڈوکیٹ نائب صدر، زمرد شاہ ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری شامل ہیں۔ اس طرح حسین احمد ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری، عثمان اللہ ایڈوکیٹ جائنٹ سیکرٹری، بشارت اقبال ایڈوکیٹ پریس سیکرٹری، الطاف حسین ایڈوکیٹ لائبریری سیکرٹری اور میراعظم خان ایڈوکیٹ اڈیٹر منتخب ہوئے۔ اراکین بار ایسوسی ایشن نے متفقہ طور پر دروش کے سینئر وکیل شفقت حسین ایڈوکیٹ اور فضل مولیٰ ایڈوکیٹ کو ایگزیکٹیو کمیٹی کا ممبر منتخب کرلئے گئے۔ درین اثناء چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے دروش بار ایسوسی ایشن کے تمام نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33247