Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جید علماء کرونا وائر س کے حوالے طبی ماہرین سے متفق، ہاتھ ملانے سے سلام کرنا بہتر ہے،علماء

Posted on
شیئر کریں:

پشاور،خیبر پختون خوا کے تمام مکتب فکر کے جید علما کرونا وائرس کے روک تھام کے لئے صوبائی حکومت اور طبی ماہرین کے مشوروں کیساتھ متفق ہیں، وبا میں جاں بحق افراد شہید کا درجہ رکھتے ہیں، ہاتھ ملانے سے سلام کرنا بہتر ہے،مشیر اطلاعات اجمل وزیر
.
پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کے تمام مکتب فکر کے جید علما کرونا وائرس کے روک تھام کے لئے صوبائی حکومت اور طبی ماہرین کے مشوروں کیساتھ متفق ہیں۔علما کا کہنا ہے کہ وبا میں جاں بحق افراد شہید کا درجہ رکھتے ہیں موجودہ حالات میں ہاتھ ملانے سے سلام کرنا بہتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام علما اور معاشرے کے تمام طبقات کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے اور بہت جلد صوبے اور پورے ملک سے کرونا وائرس کا خاتمہ کیا جائیگا۔صوبے میں اج کرونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے ایران سے ائے ہوئے 170 زائرین کو ڈیرہ اسماعیل خان سے گلگگت بلتستان کے لئے روانہ کئے گئے ہیں اسکے علاوہ تقریبا 250 زائرین تفتان سے ڈیر اسماعیل پہنچے جہاں انکو قرنطینہ میں رکھے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ پشاور میں علما کرام کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس سے پہلے صوبے کے جید علما کا اجلاس محمکہ اطلاعات خیبر پختون خوا کے زیر اہتمام ہوا جسمیں خیبر پختون خوا کے چیف خطیب مولانا محمد اسماعیل صاحب،مہتمم دارالقران الکریم قاری روح اللہ،مولانا یوسف شاہ دارلعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک، مولانا عبداللہ سلفی اور مولانا نذیر حسین نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام مکاتب فکر علما نے اسلام اور قرآن کی روشنی میں وبا کے پھیلاو کے سدباب پر اسلامی تعلیمات بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی وبا آجایے تو اسلام نے اس کا مقابلہ کرنے کو کہا ہے موجودہ حالات میں حکومت اور طبی ماہرین کے مشوروں پر من و عن عمل کرنا ضروری ہے۔ ہاتھ ملانے سے ایک دوسرے کو سلام کرنا بہتر ہے وباکی صورتحال میں ڈاکٹرز کی رائے علما کی رائے پر مقدم ہے۔عوامی آگاہی پر آج جمعہ کے خطبے میں بیایات کے زریعے عوام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔کرونا اللہ کی طرف سے امتحان ہے اور اللہ سے ہی رجوع کرنا ہیمیڈیکل سائنس کے تمام جدید وسائل کو بروئے کار لایا جائے ان کا کہنا تھا کہ تمام علما مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کیساتھ ہیں احتیاطی تدابیر اپنانے پر تمام علما متفق ہیں اسلامی تعلیمات میں اپنے آپ کیساتھ دوسروں کو بچانا بھی لازم ہیدوسروں کو بچانے کیلئے اپنے آپ کو دوسروں سے دور رکھیں۔وبا میں جان بحق ہونے والے افراد شہید کا درجہ رکھتے ہیں۔عوام دوسروں کو بچانے کی خاطر بے جا سفر اور ہجوم سے گریز کریں۔ شریعت جدید سائنس، اور میڈیکل کے خلاف قطعی نہیں ہردور کے موجودہ اسباب کو استعمال میں لانا تعلیمات کا حصہ ہے۔ مشیر اطلاعات نے اس موقع پر علما کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات پر قابو پانے میں علما اہم کردار کررہے ہیں اور انکی مدد سے جلد اس وائرس کا خاتمہ کیا جائیگا۔


شیئر کریں: