Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سیاحتی مقامات کے سرکاری ریسٹ ہاوسز محکمہ صحت کے حوالے،

Posted on
شیئر کریں:

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم
.
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کورونا وائرس کے موثر تدارک کےلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبے کے سیاحتی مقامات پر قائم تمام سرکاری ریسٹ ہاوسز کو محکمہ صحت کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر ان ریسٹ ہاوسز کو کورونا کے مریضو ں کے لئے قرنطینہ اور آئسو لیشن مرکز کے طور پر استعمال کیا جائیگا، جسکا قاباعدہ اعلامیہ جاری کردیا جائیگا۔ اس سلسلے میں ایک اور اہم اقدام کے طور پر وزیراعلیٰ محمود خان نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ایک ایمرجنسی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا ہے ۔ اس کنٹرول روم کے قیام کا مقصد کورونا وائرس کے حوالے سے تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کی سرگرمیوں اور اقدامات کو مربوط بنانا اور اس سلسلے میں حقائق پر مبنی معلومات اکٹھی کرنا ہے۔ کنٹرول روم 24گھنٹے کام کریگا اور کورونا وباءکی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں وزیراعلیٰ کو ہمہ وقت آگاہ رکھے گا ، جس کی بنیاد پر وزیراعلیٰ فوری اقدامات کے لئے متعلقہ محکموں اور اداروں کو احکامات جاری کریں گے۔ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سٹاف آفیسر اس کنٹرول روم کے فوکل پرسن ہوں گے۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں شرکت کی جس میں ملک بھر میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ۔ آرمی چیف اور وفاقی کابینہ کے متعلقہ ممبران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ نے اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے صوبے میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال اور اس حوالے سے صوبائی حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات اور انتظامات سے اجلاس کو آگاہ کیا ۔
<><><><><>


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
33219