Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہینڈ سینیٹائزرز بازار میں نایاب، گھرمیں بنا نے کا اسان طر یقہ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ‌) کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر جراثیم کش محلول (ہینڈ سینیٹائزرز) کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے اور مارکیٹ میں ہینڈ سینیٹائزرز تقریباً ناپید ہو چکے ہیں۔ہینڈ سینیٹائزرز جراثیم کش محلولوں کا مرکب ہوتے ہیں جو کہ باآسانی گھر پر بنائے جا سکتے ہیں۔200 ملی لیٹر پانی لیں اور اس میں 100 ملی لیٹر سپرٹ ڈالیں اور اس میں 10 ملی لیٹر ڈیٹول ڈال کر آہستہ آہستہ پانچ منٹ ہلائیں آپ کا سنیٹائزر تیار ہے اگر اسے تھوڑا گاڑھا کرناچا ہتے ہیں تو ایک دو چٹکی نمک ڈال کر یا ایلوویرا جیل ڈال کر ہلائیں محلول گاڑھا ہوجائے گا اورخوشبو کے لئے عرق گلاب بھی ڈال سکتے ہیں۔جیب میں رکھنا چاہیں تو کوئی بھی پرانا ڈراپر اچھی طرح صاف کر کے محلول اس میں ڈال لیں اور جیسے آسانی لگے استعمال کریں۔


شیئر کریں: