Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

متعدد افسران کے تبادلوں اورتعیناتیوں‌کے احکامات جاری

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) مجاز حکام نے کرونا وائرس و با کے خلاف ہنگامی اقدامات کے سلسلے میں محکمہ صحت کی معاونت کیلئے بعض افسران کی خدمات فوری طور پر عوامی مفاد میں ایک ماہ کیلئے محکمہ صحت کی صوابدید پر رکھ دی ہیں۔ جن میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا اسفندیار خٹک (PMS-BS-19)پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ میں چیف فارن ایڈ رضا اوزگن(PAS-BS-18) اورکے پی آئی ٹی بورڈ کے ڈائریکٹر پراجیکٹس عاصم جمشید شامل ہیں۔ مذکورہ افسران اپنی موجودہ پوسٹوں پر برقرار رہیں گے۔ اور انہیں پوسٹوں سے اپنی تنخواہیں وصول کریں گے۔ وہ محکمہ صحت کی جانب سے انہیں تفویض شدہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے اپنے معاون عملے کی خدمات سے بھی استفادہ کریں گے۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک اعلامیے میں کیا گیا۔۔
.
اسی طرح حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں سپیشل سیکرٹری محکمہ ماحولیات مسعود یونس (پی ایم ایس، بی ایس -19) کو تبدیل کرکے ان کو اپنی ہی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت سپیشل سیکرٹری وزیراعلی سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا تعینات کردیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے ایک اعلامیہ میں کیا گیا۔۔
.
دریں اثنا صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا وبا کے حوالے سے اٹھائے گئے ہنگامی اقدامات کے سلسلے میں مجاز حکام نے سیکرٹری محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی معاونت کا اختیار تفویض کردیا ہے اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے ایک اعلامیے میں کیا گیا۔۔
.
اسی طرح مجاز حکام نے کرونا وائرس کی وباء کے ہنگامی اقدامات میں معاونت کیلئے دو سینئر افسران کی خدمات فوری طور پر عوامی مفاد میں ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان کی صوابدید پر تاحکم ثانی رکھ دی ہیں۔جن میں محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے ایڈیشنل سیکرٹری منصور قیصر(PMS-BS-19)اور محکمہ ماحولیات کے ڈپٹی سیکرٹری محمد انور خان شیرانی(PAS-BS-18)شامل ہیں۔مذکورہ افسران اپنی موجودہ پوسٹوں پر بر قرار رہیں گے اور اپنی تنخواہیں بھی وہیں سے وصول کریں گے۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
.
مجاز حکام نے کرونا وباء کے ہنگامی اقدامات کے سلسلے میں فوری طور پر منصور قیصر(PMS-BS-19) ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جگہ، فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر (PMS-BS-18) کی خدمات فوری طور پر عوامی مفاد میں ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی خان کی صوابدید پر تا حکم ثانی رکھ دی ہیں۔مذکورہ افسر اپنی موجودہ پوسٹ پر برقرار رہیں گے اور وہیں سے اپنی تنخواہ وصول کریں گے۔ ان امور کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب کیا گیا۔۔
.
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر 3افسران کی خدمات کو کورونا وائرس کے خلاف سرگرمیوں میں معاونت کے لیے بطور ٹیم کمشنر مردان کی صوابدید پر رکھ دی ہیں افسران میں عطاء الرحمان (پی ایم ایس، بی ایس- 19)،عبدالحمید خان(پی ایم ایس، بی ایس- 18) اور حضرت علی(پی ایم ایس، بی ایس- 18)شامل ہیں. مذکورہ افسران پہلے سے تخلیق کی گئی او ایس ڈی پوسٹوں پر اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے اپنی تنخواہ لیں گے اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
.
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ خورشیدعالم (پی اے ایس، بی ایس- 18) اور ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بلدیات یاسر قیوم خان (پی ایم ایس، بی ایس- 17) کی خدمات کو تا حکم ثانی کورونا وائرس وبا سے نمٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنر پشاور کی صوابدید پررکھ دی ہیں اس امر کا اعلان اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے ایک اعلامیہ میں کیا گیا۔۔
————–
.

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں محکمہ داخلہ و قبائلی امورسپیشل سیکرٹری (لا اینڈ آرڈر)لیفٹیننٹ ریٹائرڈ اسلام زیب(پی اے ایس، بی ایس -19) کو تبدیل کرکے ان کو اپنی ہی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت سیکرٹری محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبرپختونخوا تعینات کردیا ہے جبکہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خیبرپختونخوا سید ظفر علی شاہ (پی اے ایس، بی ایس- 21) کو ان کی اضافی ذمہ داریوں سے فارغ کردیا گیا اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
.
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کیلئے اٹھائے گئے حفاظتی اور بچاؤ کے اقدامات اور گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف اتھارٹی کی عدم موجودگی کے نتیجے میں ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے فوری طور پر عوامی مفاد میں گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی ایکٹ2020) (خیبر پختونخوا ایکٹ نمبر XVII of 2020) کی شق5کی ذیلی شق7 جو شق10کی ذیلی شق6 کیساتھ پڑھی جاتی ہے کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے گلیات کی حدود میں آنے والے علاقوں میں ایمر جنسی لگا دی ہے۔اس امر کا اعلان گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ایبٹ آباد کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کیا گیا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حکومت کورونا سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ تیمور سلیم جھگڑا
عوام احتیاط برتیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ وزیر صحت
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور سیلم خان جھگڑا نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے عوام کو کورونا وباء سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ہیں تاہم عوام سے بھی استدعا ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ صوبائی وزیر صحت نے عوام الناس کی آگاہی کے لئے جاری ویڈیو پیغامات میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے سکولز، کالجز یونیورسٹیز، شادی ہالز بند کر دئیے ہیں اور تمام چھوٹے بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کی ہے جس کا مقصد بہتر عوامی مفاد میں میل جول محدود کرنا تھا تاکہ یہ وباء پھیل نہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے کے عوام کو اس وباء سے بچانے کے لئے سخت سے سخت اقدامات کرے گی تاہم اس دوران بھی کھانے پینے اور ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی ہوں گی۔ یہ اقدامات عوام کی بہتری اور فلاح کے لیے اٹھائے جائیں گے۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ کورونا وائرس بزرگ اور بیمار افراد پر شدید اثرانداز ہوتا ہے تاہم نوجوانوں اور اچھی صحت کے حامل افراد پر زیادہ اثر انداز نہیں ہوتا۔ شہری اپنے اہل وعیال میں بزرگ اور بچوں کا خاص خیال رکھیں۔ وزیر صحت نے کہا کہ کورونا وباء سے متعلق سوشل میڈیا پر موجود مواد، اعداد وشمار اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر نزلہ زکام اور بخار کرونا نہیں ہوتا اگر اس طرح کی علامات ہوں تو اپنے گھر میں رہیں اور صوبائی حکومت کی ہیلپ لائن 1700 پر کال کر کے رہنمائی حاصل کریں۔ آگاہی پیغام میں وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ماسک ہر ایک کے لیے پہننا ضروری نہیں یہ صرف ان افراد کو پہننا چاہیے جن میں کورونا وائرس کی علامات ہوں یا انہیں عام نزلہ زکام ہو۔ دریں اثناء صوبائی وزیر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں رہیں اور پر ہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔۔
………………………………………….
.
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کی کرونا وائرس صورتحال پر پریس کانفرنس
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )صوبے میں پندرہ مزید کیسز سامنے آنے سے متعلق خبر بے بنیاد ہے، کوئی بھی ڈیپارٹمنٹ خبر دے وہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے ضرور کنفرم کریں، ٹوٹل مشتبہ افراد کی تعداد 92 ہیں جن میں 43 کا ریزلٹ ابھی پنڈنگ ہے، کل تک ٹوٹل 19 تھے جن میں بیماری سے فوت ہونے والے دو افراد بھی شامل ہیں، چار نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں کرونا مریضوں کی تعداد 23 پر پہنچ گئی ہے، ان خیالات کا اظہار وزیراعلٰی کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ اجمل خان وزیر نے سول سیکرٹریٹ کے لان میں سیکرٹری ہیلتھ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ مشیر اطلاعات نے آج مثبت آنے والے چار کیسوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ایک مریض کا تعلق مانسہرہ سے ہے جو کورونا سے متاثرہ شخص کا بھائی ہے, دوسرے شخص کا تعلق ضلع خیبر سے ہے جس کی عمر 30 سال ہے، تیسرا کیس بونیر میں سامنے آیا ہے جس کی عمر 25 سال ہے اور صوبے میں کورونا سے متاثرہ پہلی خاتون ہے اور چوتھا کیس چارسدہ کے شبقدر کے علاقے میں سامنے آیا ہے جس کی عمر 30 سال ہے اور ڈی ایچ کیو چارسدہ میں زیر علاج ہے۔مزید زائرین کی آمد بارے مشیر اطلاعات نے بتایا کہ دو سو پچاس کے لگ بھگ مزید زائرین نے بلوچستان سے ہمارے صوبے میں آنا ہے جنکو ڈی آئی خان میں واقع قرنطینہ میں رکھا جائیگا۔ وزیر اعلٰی محمود خان آج خود ڈی آئی خان گئے اور کوروناکی روک تھام کیلئے قرنطینہ میں کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اجمل وزیر نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ جو فیصلے ہم نے کئے اْن پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔ ہم 24 گھنٹے تین شفٹ میں کام کر رہے ہیں تاکہ لمحہ بہ لمحہ کی صورتحال سے صحافی برادری اور عوام کو آگاہ رکھا جاسکے۔ کورونا اقدامات بارے بات کرتے ہوئے مشیر اطلاعات نے بتایا کہ جتنے وسائل ہیں وہ عوام کے لئے ہیں ایمرجنسی ڈکلئیر ہو چکی ہے، یہ گھبرانے کا وقت نہیں قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں،احتیاط واحد طریقہ ہے جس سے ہر کوئی محفوظ رہ سکتا ہے، دن میں دس مرتبہ پریس کانفرنس کرنا پڑے کرونگا۔ سیکرٹری ہیلتھ یحیٰ اخونزادہ نے میڈیا نمائندوں کو موجودہ صورتحال بارے بریف کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارا اہم اثاثہ محکمہ صحت کی ٹیم ہے، ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو تمام تر سہولیات دے رہے ہیں، ایک وینٹی لیٹر کی قیمت 18 لاکھ ہے اور سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت 125 جبکہ غیر سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ملا کر 500 وینٹی لیٹر موجود ہیں۔ محکمہ صحت اس سلسلے میں مزید وینٹی لیٹرز خرید رہی ہے۔
………………….
.
مردان نادرا آفس بند کرنے کے احکامات جاری
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )صوبائی خیبر پختونخواہ و محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری کے جاری کردہ ہدایات کی روشنی اور موجودہ حالات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے ضلع بھر کے نادرا سنٹرز فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔اس سلسلے میں عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ کل سے معینہ مدت کیلئے نادرا سنٹرز بند کر دئیے گئے ہیں لہذا تشریف لانے کی زحمت نہ کریں۔۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
33202