Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس، 16منصوبوں‌کی منظوری دیدی گئی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شکیل قادر خان کی زیر صدارت صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (پی ڈی ڈبلیو پی) کا ایک اجلاس جمعرات کے روزمنعقد ہوا۔اجلاس میں پی ڈی ڈبلیو پی اور متعلقہ محکموں کے ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر صوبے کی ترقی کیلئے مختلف شعبوں بشمول دیہی ترقی، صحت، داخلہ، سڑکوں اور پلوں، ٹرانسپورٹ، لوکل گورنمنٹ اور کثیر شعبہ جاتی ترقی کے 31منصوبے زیر بحث لائے گئے۔اس موقع پر 16منصوبوں کی منظوری دی گئی جن کی لاگت تقریباً 6940.765ملین روپے ہے، ایک منصوبے کو پی ڈی ڈبلیو کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد اس کی مرکزی حکومت سے منظوری کی سفارش کی گئی جبکہ 14منصوبوں کو موخر کرتے ہوئے انہیں متعلقہ محکموں کو درستگی کیلئے واپس بھیج دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق منظور شدہ منصوبوں میں دیہی ترقیاتی سیکٹر میں بس اڈوں، پھلوں اور سبزیوں کی مارکیٹیں، ٹریفک مینجمنٹ، عوامی لیٹرینیں، کھیلوں کی سہولیات، پارکنگ کی جگہیں اور مخصوص شہروں میں خوبصورتی کا قیام، سب ہیڈ میں تارو خیل، ڈربہ خیل ضلع مہمند کے مقام پر ٹیکسی سٹینڈ کا قیام، پشاور سب ہیڈ ترقیاتی پروگرام میں گرین بیلٹ کی بہتری بشمول ریلوےI سے ایمر جنسی گیٹ خیبر ٹیچنگ ہسپتال تا خوشحال خان خٹک روڈ یونیورسٹی ٹاؤن پشاور،حیات آباد چکری روڈ کے بقیہ حصے کی تعمیر(لینڈ اینڈ کنسٹرکشن کاسٹ)، صحت کے شعبے میں منظور شدہ منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ شراکت سے ماڈل ہسپتال شولامSWAشروع کرنا، سید ومیڈیکل کالج سوات میں مسجد اور ایگزامینرز کی رہائش گاہوں کا قیام (سیلف فنانس پراجیکٹ)،سیکنڈری ہسپتالوں میں معیاری میڈیکل آلات / نان میڈیکل آلات کی دستیابی، داخلہ کے شعبہ میں منظور شدہ منصوبوں میں ہیوی فائرنگ رینج کیلئے ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر نوشہرہ سے ملحقہ زمین کا حصول اور ڈگر ضلع بونیر میں پولیس لائنز کے قیام کیلئے زمین کی خریداری،سڑکوں اور پلوں کے شعبے میں شانگلہ میں رنیال تا چچلو روڈ (10کلو میٹر) کی فیزیبلٹی سٹڈی، ڈیزائن، بہتری، توسیع اور بلیک ٹاپنگ، ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں منظور شدہ منصوبوں میں ضم شدہ علاقوں کے سات ضلعوں میں ٹرانسپورٹ سہولیاتی سنٹرز کا قیام، لوکل گورنمنٹ کے شعبہ میں منظور شدہ منصوبوں میں سب ہیڈ میونسپل سروسز ڈیلیوری پراجیکٹ (یو ایس ایڈ کی معاونت سے) ڈی آئی خان میں یو ایس ایڈ کی پاکستان میں معاونت سے واٹر سپلائی اور نکاسی سسٹم کی بہتری و بحالی، سب ہیڈ میونسپل سروسز ڈیلیوری پراجیکٹ (یو ایس ایڈ کی معاونت سے)ملاکنڈ ڈویژن (مینگورہ سوات) میں یو ایس ایڈ کی پاکستان میں معاونت سے واٹر سپلائی سسٹم اور کثیر شعبہ جاتی ترقیاتی شعبے کے منظور شدہ منصوبوں میں ضلع جنوبی وزیر ستان میں دور دراز اور ماضی میں نظر انداز کردہ علاقوں کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکچ اور کئی دیگر منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔۔


شیئر کریں: