Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

توانائی منصوبوں کی مانیٹرنگ کے لئے ای ٹیکنالوجی کا جدیدنظام لانے کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

صوبے میں 4ہزارمساجدکوشمسی توانائی پر منتقلی کے لئے ٹھیکہ داروں کی تقرریاں،کوروناوائرس خطرہ،اضافی ملازمین کو چھٹیوں پر بھیجنے کی منظوری،پیڈوبورڈ آف ڈائریکٹرزکا اجلاس
.
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبرپختونخوامیں جاری توانائی منصوبوں کی بروقت اورمعیاری تکمیل ممکن بنانے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کاجدید مانیٹرنگ کانظام لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پیڈوکے انتظامی معاملات میں شفافیت اوربہتری لانے کے لئے ای ٹینڈرنگ اورای بڈنگ کاعمل شروع کیا جائے گا۔ صوبے میں کوروناوائرس کے درپیش خطرات کے باعث سرپلس اور50سال سے زائد عمر کے ملازمین کوآئندہ دوہفتوں کے لئے رخصتی پر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔اس سلسلے میں محکمہ توانائی وبرقیات کے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن(پیڈو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکا44واں اجلاس زیرصدارت چیئرمین بورڈ نثارمحمدخان منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری توانائی محمدزبیرخان اورچیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرنعیم خان کے علاوہ بورڈ ممبران ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ اخترسعید ترک،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نصراللہ خان،سرحد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرمقصودانورپرویز، حسن ناصر،عبدالصدیق،سید مصورشاہ اورارباب خدادادنے شرکت کی۔اجلاس کے دوران پیڈوبورڈ نے صوبے میں 4ہزارمساجد کوشمسی نظام پر منتقلی کے لئے ٹھیکوں کی منصوبے کی منظوری دی۔ اجلاس میں سیکرٹری توانائی محمد زبیر خان نے ادارے میں اہم اورکلیدی عہدوں پر بھرتیوں اورتعیناتیوں کاعمل تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں سی ای اوپیڈوانجینئرنعیم خان نے کوروناوائرس کے حوالے سے اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات کے بارے میں بورڈ کو آگاہ کیا اُنہوں نے بتایاکہ ادارے میں انتظامی اورمالی امورمیں شفافیت لانے سمیت صوبے میں توانائی منصوبوں کی مانیٹرنگ کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے لیس جدید ای بڈنگ اورای ٹینڈرنگ نظام لانے پر کام کیا جارہا ہے جس سے توانائی منصوبوں کی بروقت اورمعیاری تکمیل ممکن ہوگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
33192