Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کرونا وائرس سے متعلق معلومات کیلئے پی ڈی ایم اے میں‌ہیلپ لائن نمبر1700 مخصوص کردیاگیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) مجاز حکام نے عام لوگوں کو کروناوائرس کی بیماری (COVID-19) سے متعلق معلومات اور رہنما اصولوں کے بارے میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) میں صوبائی ہیلپ لائن نمبر (1700) کو مخصوص کرنے کا فوری طور پر اعلان کیا ہے۔ محکمہ صحت کے ڈاکٹر پرویز خان (BS-17) پی ڈی ایس آر یو اور ڈاکٹر عبدالرحمان (BS-17) (PDSRU) مذکورہ ہیلپ لائن پرڈیوٹی انجام دیں گے جو ہیلپ لائن کے آپریشن کے لئے سیکرٹری ریلیف اینڈ ایڈمنسٹریٹو سٹرکچر کی زیر نگرانی عام لوگوں کو تکنیکی رہنمائی فراہم کریں گے۔ یہ ہیلپ لائن ہفتے کے ساتوں دنوں میں روزانہ صبح نو بجے سے رات نو بجے تک خدمات فراہم کرنے کے لئے دستیاب ہوگی۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز جب اور جہاں ضروری ہو اضافی عملہ تعینات اور اس کے اوقات میں اضافہ کریں گے۔ اس امر کا اعلان محکمہ صحت حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔
………….
.
کرونا وائرس کیلئے اسٹریٹیجک اورسائٹ کمیٹی تشکیل دیدی گئی
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )مجاز حکام نے کرونا وائرس کیلئے اسٹریٹیجک اورسائٹ کمیٹی تشکیل دی ہے۔وزیر صحت اس کمیٹی کے چیئر مین ہوں گے جبکہ سیکرٹری محکمہ صحت، سیکرٹری محکمہ ریلیف و بحالی اور سٹلمنٹ، سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور دیہی ترقی،سیکرٹری ٹو چیف منسٹر خیبر پختونخوا، بریگیڈئیرآئی ایس (11 crops) اس کے ممبران اورڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اس کے ممبر کم سیکرٹری ہوں گے۔کمیٹی کے قواعد و ضوابط میں گائیڈ لائنز کی حکمت عملی اور کرونا پھیلنے کے خطرے کے سلسلے میں تیاری، بچاؤ و احتیاطی تدابیر، روک تھام (کنٹرول) اور جوابی اقدامات(رسپانس) کیلئے ہدایات درج کی گئی ہیں۔ جبکہ قورنٹائن((quarantinسے متعلق فیصلوں،ضروریات، کالجوں، بازار اور ایسے علاقوں کی بندش کیلئے سفارشات، جہاں خطرہ محسوس کیا جائے گا۔مخصوص شدہ ٹرگرپوائنٹس کی بنیاد پر یا دیگر حکمت عملی کے فیصلوں کے مطابق اور سفر پر پاپندیوں سے متعلق اندراجات بھی شامل ہیں۔ اس امر کا اعلان محکمہ صحت حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

………..
خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے 18مارچ تا31مارچ 2020تک کے انٹرویو شیڈول ملتوی
دریں‌اثنا صوبائی حکومت کی ہدایات اور کورونا وائر س کے پھیلاوٗ سے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے 18مارچ تا31مارچ 2020تک کے انٹرویو شیڈول ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ملاقاتیوں کو اس دوران پبلک سروس کمیشن کے دفتر نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تمام ٖضروری معلومات پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pkپر موجود ہے۔کسی ضروری معلومات حاصل کرنے کیلئے امیدواروں کو پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر دئیے گئے ٹیلی فون نمبرات پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
33123