Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کرونا وائرس کا خدشہ ، محکمہ اوقاف کی طرف سےعلماء کرام اورعوام الناس کیلئے ہدایات جاری

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف حکومت خیبر پختونخوا نے کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر علماء کرام اور عوام الناس کیلئے چند ہدایات جاری کی ہیں تاکہ صوبے کے لوگوں کو ممکنہ بیماری سے تحفظ حاصل ہو سکے۔ان ہدایات میں کہا گیا ہے کہ علماء کرام اس امر کا اہتمام کریں لہ نماز جمعہ دو شفٹوں میں ادا کی جائے تاکہ جمعہ کے اجتماعات میں رش سے بچا جا سکے، نماز جمعہ بالخصوص اور دیگر نمازیں بالعموم مساجد کے ہال میں ادا کرنے کی بجائے برآمدوں اور صحنوں میں ادا کرنے کا اہتمام کیا جائے،نماز کے دوران صفوں میں اضافی جگہ قائم کی جائے اور اس مقصد کیلئے صفوں کے درمیان ایک صف سے زائد کا فاصلہ رکھا جائے، بزرگوں اور بچوں کو گھروں میں ہی نماز کی ادائیگی کی ترغیب دی جائے کیونکہ ان کا وائرس سے متاثر ہونے کا زیادہ خطرہ ہے، سنت اور نوافل کی ادائیگی کا اہتمام گھروں پر کیا جائے، آئمہ کرام جمعہ کے خطبات میں صفائی ستھرائی کی اہمیت پر روشنی ڈالیں اور عوام الناس کو وضو کرتے وقت صابن کے ساتھ ہاتھ منہ دھونے کی تلقین کریں، نماز جمعہ کے دوران بھی صفوں کے درمیان حتی الوسع زیادہ سے زیادہ فاصلہ رکھا جائے اور غیر ضروری اجتماعات و تقریبات سے گریز کیا جائے۔انہوں نے ان ہدایات کو عوام الناس میں زیادہ سے زیادہ عام کرنے کیلئے علماء کرام اور آئمہ کرام سے لوگوں میں شعور و آگہی پیدا کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ اس وائرس کے مضر اثرات سے لوگوں کو ممکنہ حد تک بچایا جا سکے۔
………………………………….
.
پبلک سروز کمیشن کے زیراہتمام نائب تحصیلدار کے امتحانات بھی ملتوی
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )‌ خیبر پختونخو ا پبلک سروس کمیشن نے تمام متعلقہ افراد کی اطلاع کیلئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متعلق صورتحال کے پیش نظر مجاز حکام نے 16مارچ سے20مارچ2020تک کو منعقد ہونے والے نائب تحصیلدار کے مقابلے کے امتحانات کو عوام کے وسیع تر مفاد میں تا حکم ثانی ملتوی کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
.
صوبے میں تمام ڈپٹی کمشنرز آفس کے اسلحہ لائسنس سیکشن اگلے حکمنامے تک بند رہیں گے۔
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )‌ محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبرپختونخوا نے کرونا وائرس کے پھیلنے کے حدشات کے پیش نظر اسلحہ لائسنس سیکشن بند کرنے کے حوالے سے مراسلہ پیر کے روز جاری کر دیا ہے۔ مراسلہ کے مطابق صوبے میں تمام ڈپٹی کمشنرز آفس کے اسلحہ لائسنس سیکشن اگلے حکمنامے تک بند رہیں گے۔سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور اکرام اللہ خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات سے نمٹنے کے اقدامات کے پیشِ نظر اسلحہ لائسنس سیکشن بند کرنے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کیا ہے۔ اکرام اللہ خان نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاحکم ثانی اسلحہ سیکشن تشریف لانے کی زحمت نہ کریں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
33073