Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کروناوائرس کے ممکنہ پھیلاو کے خطرے کے پیش نظرقیدیوں‌کی سزاؤں میں دو ماہ کی کمی کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے صوبہ بھر کی جیلوں میں کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر قیدیوں کی سزاؤں میں دو ماہ کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ جیلوں میں کورونا وائرس کے متوقع پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے اس سلسلے میں محکمہ داخلہ و قبائلی امور کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ اس فیصلے کا اطلاق دہشتگردی کے مقدمات اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہو گا۔


شیئر کریں: