Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کے نام کھلا خط……….اہالیان بونی

Posted on
شیئر کریں:

.
اسلام علیکم !
.
ہم چند گزارشات انجنا ب کے خدمت اقدس میں گوش گزار کرنا چاہتے ہیں،لیکن اس سے پہلے ہم عوام اپر چترال خصوصاً عوام بونی کمانڈنٹ چترال سکاوٹس اور ونگ کمانڈر مستوج کا انتہائی دہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ان کی کوششوں اور خلوص کی وجہ سے آج FCPS جیسا اعلیٰ تعلیمی ادارے کا قیام بونی اپر چترال میں ممکن ہوا، یہ ہمارے اوپر اور ہمارے اولاد کے اوپر بہت بڑا احسان ہے
.
جناب والا پاک آرمی ایک ایسا ادارہ ہے جس سے صرف پاکستان کے عوام ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت انصاف کا تقاضا کرتی ہے اور ہم ہر مشکل وقت میں پاک آرمی کی طرف ہی دیکھتے ہیں۔
.
جناب والا آپ کو بخوبی علم ہے کہ اپر چترال کے عوام غربت اور پسماندگی کے باوجود اپنے بچوں کے تعلیم کے سلسلے میں ہر قربانی سے دریع نہیں کرتے ہیں پھر بھی اس مشکل دورمیں گھریلیو اخراجات کو پورا کرنا ہم جیسے غریب لوگوں کے لئے انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔
.
جناب والا! مارچ کے مہینے میں ہمارے بچے دوسرے سکولوں میں پڑھائی اور امتحانات کی تیاری میں مصروف ہیں اور مارچ کا فیس ہم ان سکولوں کو ادا کرچکے ہیں۔ BISEP کے قانون میں بھی یہ نہیں ہے کہ ایک بچہ بیک وقت دو تعلیمی اداروں میں فیس ادا کریں کیونکہ یہ دونوں ادارے BISEPکے ساتھ رجسٹرڈ ہیں دوسرا یہ کہ جب تک بچے دوسرے سکول سے leaving certificate نہیں لائیں گے یہ اسی سکو ل کا ہی طالب علم شمار کئے جائیں گے.
.
اس لئے ہم کمانڈنٹ چترال سکاوٹس سے ہمدردانہ اپیل کرتے ہیں کہ جنا ب والا اس مسلے پر نظر ثانی کرکے ایف سی پی ایس بونی میں داخل ہونے والے نئے طلباوطالبات سے مارچ کے مہینے کا فیس نہ لیا جائے۔

.
.
زیادہ اداب اور سلام کے ساتھ
امین الحق اور والدین FCPS بونی


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, خطوطTagged
32948