Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کوشٹ، افغان مہاجراورمقامی شخص کے درمیان تکرار، مہاجرزخمی مقامی شخص مردہ پایاگیا

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ ا چترال ٹائمز)اپر چترال کے کوشٹ کے گاؤں سندراغ کے مقا م پر پیر اور منگل کی درمیانی رات سندراغ بازار میں بیکری کے مالک افغان مہاجر اور مقامی نوجوان کے درمیان تکرار کے دوران افغان مہاجر کو چاقو کے زخم آئے جبکہ مقامی باشندہ امتیاز عرف گورو بعدازاں اپنے گھر کے قریب مردہ حالت میں پائے گئے۔ اس بارے میں مزید تفصیلات معلوم نہ ہوسکے کیونکہ ٹیلی فون پر بار بار کوشش کے باوجود مقامی پولیس نے واقعے کے بارے میں تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32844