Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کرونا وائرس،اقدامات کااعلان، دفترات کے دروازے کھلا چھوڑیں، بائیومیٹرک حاضری بند

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ‌)‌ ملک میں کرونا وائرس کی موجودگی کے کیسز رپورٹ ہونے کے پیشں نظر، حکومت خیبر پختونخوا نے عام لوگوں کی آگاہی کیلئے مندرجہ ذیل احتیاطی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ جن پر طبی ماہرین نے بھی عمل کرنے کی ہدایت کی ہے تفصیلات کے مطابق جن احتیاطی اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے ان کے تحت ہر ایک کو ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے کچھ عرصہ کیلئے احتیاط کر نی چاہیے۔ بائیو میٹرک حاضریا ں لگانے کا عمل روک کر حاضری رجسٹر استعمال کیا جائے۔ سائیڈ ریلنگ اور دروازے پر دستک دیکر چھونے سے بھی لازمی طور پر پرہیز کیا جائے۔ اہلکار اور افسران دروازے کو کھلا چھوڑیں تاکہ انہیں کھولنے کیلئے دروازوں کو چھونے سے بچا جا سکے۔ اسی طرح مشترکہ استعمال کی اشیا ء اور آلات مثلا کمپیوٹر کی بورڈ، فیکس مشین اور ٹیلی فون استعمال کرنے والے آپریٹرز، ایسی اشیا ء استعمال کرتے ہوئے ڈسپوزیبل دستانے پہنیں۔ افسران اس امر کو بھی یقینی بنائیں کہ زکام کا حامل کوئی بھی فردلازمی طور پر ماسک پہنے اور ایک ماسک ایک دن سے زیادہ استعمال نہ کیا جائے۔ بلکہ اس کو روزانہ نئے سے تبدیل کیا جائے۔ زکام اور بخار کی علامات والے کسی بھی فرد کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا جائے اور عملے کے ہر فرد کے صابن سے ہاتھ دھونے کو ہر تین یا چار گھنٹے بعد لازمی طور پر یقینی بنایا جائے۔ اور ہاتھ دھونے کا عمل لازمی طور پربیس سیکنڈ تک ہونا چاہیے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32808