Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پبلک سروس کمیشن نے نائب تحصیلدارکے اسامیوں‌کیلئے امتحان کے شیڈول کا اعلان کردیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )‌خیبر پختونخوا پبلک سروس کمشن نے نائب تحصیلدار کی پوسٹ کے لئے مقابلے کے امتحان کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے تفصیلات کے مطابق مذکورہ امتحانات پشاور کے مختلف مراکز میں 16 مارچ سے 20 مارچ 2020 تک صبح کے اوقات میں منعقد ہونگے امتحانی مراکز اور رولنمبرز کی تفصیلات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹwww.kppsc.gov.pk پر اپ لوڈ کردی گئی ہیں امیدواران اپنے تحریری امتحان کے انعقاد سے بہت پہلے مذکورہ ویب سائٹ پر اپنے رول نمبر امتحانی مراکز کے ساتھ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں کسی امیدوار کو انفرادی طور پر داخلہ لیٹر/ رولنمبر سلپ جاری نہیں کی جائے گی اگرکسی امیدوار کو اپنے امتحان سے متعلق ویب سائٹ، ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے معلومات موصول نہ ہوں تو وہ امتحان کے انعقاد سے پہلے دفتری ایام /اوقات کار کے دوران کمیشن کے ٹیلی فون نمبرز:۔
091-9212976, 091-9214131-091-9212897,091-9213563 پررابطہ کرسکتے ہیں۔ امتحانی ہال میں موبائل فون یا دیگر الیکٹرانک آلات لے جانا سختی سے منع ہے اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
32722