Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 20 پراجیکٹس کی منظوری دیدی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (PDWP)نے 20442.265ملین روپے کی لاگت کے 20پراجیکٹس کی منظوری دے دی۔ یہ منظوری شکیل قادر خان ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواکی زیر صدارت منعقد ہ اجلاس میں دی گئی۔ جس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے ممبران اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی ترقی کیلئے مختلف شعبوں بشمول توانائی و برقیات، سڑکوں اور پلوں، ہاوٗسنگ، زراعت، ابتدائی و ثانوی تعلیم،اچھی طرز حکمرانی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، قانون اور انصاف، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، کثیر شعبہ جاتی ترقی، ڈی ڈبلیو ایس ایس اور صحت کے شعبوں کے 22پراجیکٹس پر تفصیلی غور و خوض کے بعد 20منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق توانائی و برقیات کے شعبے میں جن منصوبوں کی منظوریاں دی گئیں، ان میں ضلع جنوبی وزیرستان اور ضلع باجوڑ میں بجلی کی فراہمی کی موجودہ لائنوں اور ٹرانسفارمرز کی بحالی، مرمت اور دیکھ بال اور پاور ٹرانسفارمر کی فراہمی کے منصوبے شامل ہیں۔اسی طرح سڑکوں اور پلوں کے شعبے میں ضلع لکی مروت میں سخی/ ملنگ اڈا سے مستی خیل براستہ تجوڑی روڈ اور شہباز خیل سے عبد الخیل براستہ چوہرخیل روڈ،سڑکوں کی تعمیر اورضلع ہری پور میں چنگی# 11سے موضع علی خان، جم روڈ، بیکی روڈ۔ خاران سے کنی کوٹ (I/Cپل) کانگڑھ امگاہ روڈ، یونین کونسل بھیر، کھاریاں روڈ، یونین کونسل لوڈرمنگ (پی کے40) سڑکوں کی تعمیراور بحالی، ضلع لکی مروت میں غازی خیل سے پہاڑ خیل پکہ (5.156)کلومیٹر زنگی خیل سے میلہ مندرہ خیل (03کلومیٹر)گمبیلا پہاڑ خیل سے وانڈا پشان(2.5کلومیٹر) غنی خیل سے تجوڑی روڈ اور برھم خیل سے پہاڑ خیل پکہ (32.5)کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر ضلع اورکزئی میں سڑکوں کی تعمیر اور پختہ بنانے اور اور ضلع سوات میں سکرہ سے گبین جبہ روڈ (16کلومیٹر)سڑک کی توسیع اور پختہ بنانے کے منصوبوں کی منظوریان دی گئیں۔ہا وٗسنگ کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں ہنگو ٹاوٗن شپ اور ہنگو ڈویلپمنٹ کے انفراسٹراکچر اور نیا پاکستان ہاوٗسنگ سکیم کے تحت سوڑیزئی ضلع پشاور میں باوٗنڈری وال،مین گیٹ اور چیک پوسٹ کی تعمیر شامل ہے۔ اسی طرح ابتدائی و ثانوی تعلیم کے شعبے میں ضم شدہ اضلاع میں خواندگی سب کیلئے پروگرام موجودہ ہائی سکولوں میں سائنسی آلات کی فراہمی اورسائنس لیب کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔اچھی طرز حکمرانی کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں سیٹلمنٹ اور اراضی ریکارڈ، سات ضلعوں میں اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن پراپرٹی رائٹ کے ریکارڈ محفوظ بنانے کے منصوبے شامل ہیں۔قانون و انصاف کے شعبے میں ضلعی و تحصیل کمپلیکسز میں ضرورت کی بنیاد پر غیر دستیاب سہولیات کی فراہمی اوراضافی کورٹ رومز کی تعمیر،ضم شدہ اضلاع میں غیر دستیاب سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بہتری اور ایکسائز و ٹیکسیشن کے شعبے میں منسلکہ سہولیات کیساتھ ماڈل وئیر ہاوٗس کے قیام کی منظوریاں شامل ہے۔ جبکہ کثیر شعبہ جاتی ترقی کے شعبے میں ضلع تورغر کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکج کی منظوری دی گئی ہے۔ اسی طرح ڈی ڈبلیو ایس ایس کے شعبے میں ضلع مانسہرہ میں گریویٹی فلو کے ذریعے پانی کی فراہمی کی سکیم اور ضرورت کی بنیاد پر پینے کے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب سکیموں کی تعمیر کی منظوریاں شامل ہیں۔


شیئر کریں: