Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے بھر میں پبلک گاڑیوں کے کرائے کم کرنےکیلئے مراسلہ جاری

Posted on
شیئر کریں:

صوبے بھر میں پبلک گاڑیوں کے کرائے کم کرنے کے لئے عملی اقدامات شروع کردیئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا
محکمہ ٹرانسپورٹ کا ریجنل اور صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو کرایوں میں کمی نافذ کرنے کے لئے مراسلہ جاری
.
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں پبلک گاڑیوں کے کرائے کم کرنے کے لئے عملی اقدامات شروع ہوگئے ہیں اس سلسلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا ریجنل اور صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو کرایوں میں کمی کرنے کے لئے مراسلہ جاری کردیا گیا اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں کمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی انہوں نے کہا کہ کرایوں میں 4.2 فیصد کمی ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے کی گئی ہے اس لئے اندرون شہر پشاور اور بین الاضلاعی چلنے والی گاڑیوں میں کم کرایہ فوری نافذ کیا جائے تاکہ عوام کو فوری ریلیف مل سکے انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔اس سلسلے میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے متعلقہ اہلکارفیلڈ وزٹ کیا کریں اور ہر روٹ پر مسافروں سے نئے کرایہ ناموں کے بارے میں معلومات یقینی بنائی جائیں تاکہ نئے کرایہ نامہ پر عملدرآمدیقینی ہوسکے۔
transport


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32687