Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چرون زندرانگرام تریچ روڈ کے بمباغ کے مقام پردریابردروڈ پرجلد کام شروع کیا جائے..عبداللہ جان

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) تحریک حقوق اپر چترال کے جنرل سیکرٹری عبداللہ جان نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چرون زوندرانگم تریچ روڈ کے بمباغ کے مقا م پر دریا برد حصے کی بحالی پر کام جلد سے جلد شروع کیا جائے کیونکہ مزید وقت کے ضیاع سے دریا میں پانی کی سطح بڑھ جانے کے بعد کام ممکن نہیں رہے گا جس کے نتیجے میں کوشٹ یونین کونسل سمیت دوسرے علاقوں کا رابطہ ضلعے کے دیگر حصوں سے کٹ کر رہ جائے گا۔

ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاہے کہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک کروڑ 13لاکھ روپے مالیت کا ٹینڈر ہونے کے باوجود کام شروع نہ ہونے سے عوا م میں بے چینی پھیل گئی ہے کیونکہ موسم سرما کے احتتام کے ساتھ دریا میں پانی کا سطح بلند ہونا شروع ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس روڈ کے متاثرہ حصے کو بحال کرنے میں مزید سستی اور کاہلی کا مظاہرہ ہوا تو اس کے نتیجے میں آنے والی موسم گرما کے دوران دریا کا رخ پوری طرح بمباغ گاؤں کی طرف ہوجانے اور سڑک کا مزید حصہ اور قیمتی زرعی زمین کے دریا برد ہونے کا بھی خطرہ بھی واضح ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوشٹ، موردیر اور بمباغ کے عوام محصور ہوکر رہ جائیں گے جوکہ پہلے ہی ناقابل بیان مصائب سے دوچار ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وقت کے ضیاع کی وجہ سے اگر کام بروقت مکمل نہ ہوسکا تو کوشٹ یونین کونسل کے عوام سخت ترین احتجاج پر اتر آتے ہوئے چرون کے مقام پر روڈ بلاک کرنے پرمجبور ہوں گے اور تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
charun zondrangram road mulkhow 2

charun zondrangram road mulkhow 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32631