Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاورسے چترال آنے والی گاڑی کو بروزکےمقام پرحادثہ، تمام مسافربال بال بچ گئے

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اتوار کی علی الصبح پشاور سے چترال آ نے والی گاڑی (فلائنگ کو چ نمبرP3832) کو چترال شہر کے قریب بروز گاؤں میں خوفناک حادثہ پیش آیا تاہم گاڑی میں سوار تمام اٹھارہ مسافر بال بال بچ گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی تیز رفتار ی سے آ کر بروز گول میں سڑک کے کنارے واقع ایک ریستوران میں جاگھسی۔ اتوار کے دن کی چھٹی کے وجہ سے ریستوران بند تھا اور اندر کوئی نہیں تھا۔ گاڑی میں سوار تمام مسافرزخمی ہوگئے جنہیں مقامی افراد نے گاڑی سے باہر نکا ل لائے اور ریسکیو 1122کے ایمبولینس اور پرائیویٹ گاڑیوں میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا جن میں سے بعض کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کردیے گئے۔ حادثے کی اصل وجہ فلحال معلوم نہ ہوسکی تاہم چترال پولیس نے ڈرائیور مجیب الرحمٰن ساکن وریجون موڑکھو کے خلاف دفعہ 337 کے تحت مقدمہ درج کر نے کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔ عوامی حلقوں کے مطابق ریستوران کے اندر افراد موجود ہونے کی صورت میں جانی نقصان کا زیادہ احتمال تھا۔ پشاور سے رات کے وقت چترال سفر کرنے سے ڈرائیور وں پر عنودگی طاری ہونے سے ماضی میں سینکڑوں جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔
broze accident chitral4 scaled broze accident chitral3 scaled broze accident chitral2 scaled


شیئر کریں: