Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مکہ مکرمہ، حرم مکی اور مسجد نبوی کے فرش کو روزانہ 4 مرتبہ دھویا جاتا ہے..انتظامیہ

Posted on
شیئر کریں:

، 13500 قالین روزانہ تبدیل کئے جاتے ہیں،انتظامیہ حرمین شریفین ………

مکہ مکرمہ(آئی آئی پی) حرمین شریفین کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ حرم مکی اور مسجد نبوی کے زائرین کی سلامتی کے لیے روزانہ 4 مرتبہ فرش کو دھویا جاتا ہے جبکہ 13500 قالین روزانہ تبدیل کر دیے جاتے ہیں۔ سعودی اخبار نے حرمین انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ حرم مکہ اور مسجد نبوی کے زائرین کی سلامتی کے لیے روزانہ 4 مرتبہ فرش کو دھویا جاتا ہے جبکہ جن قالینوں پر نماز پڑھی جاتی ہے انہیں روزانہ کی بنیاد پر خصوصی آلات کے ذریعہ صاف کیا جاتا ہے، پھر انہیں جراثیم سے پاک کیا جاتا ہے۔حرم مکی میں قالینوں کے شعبے کے سربراہ جابر بن احمد ودعانی نے کہا کہ حرم میں بچھائے جانے والے تمام قالین صرف ایک دن استعمال کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ان قالینوں کو روزانہ صاف اور انتہائی جدید الات کی مدد سے انہیں جراثیم سے پاک کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ حرم کے جن مقامات میں قالین نہیں بچھے وہاں روزانہ چار مرتبہ جراثیم کش مواد سے صفائی کی جاتی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
32530