Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

میٹرک سالانہ امتحانات کے دوران پشاوربورڈ میں کنٹرول روم قائم کیا جائیگا…سیکریٹری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ‌) طلباء والدین اور عام لوگوں کی سہولت کیلئے،میٹرک کے سالانہ امتحانات 2020 کے دوران بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور (BISE)میں ایک کنٹرول روم قائم کیا جا رہا ہے۔ یہ کنٹرول روم،امتحانات کے دوران روزانہ صبح8بجے سے شام چھ بجے تک تمام متعلقہ افراد کو سہولیات فراہم کرے گا۔ جبکہ مذکورہ کنٹرول روم میں دو رکنی عملہ متعلقہ افراد کی سہولت کیلئے مذکورہ اوقات میں موجود رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق شکایات سیل سے ٹیلی فون نمبرز 091-9221404جبکہ ای میل ایڈریس complaints@bisep.com.pkپر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح کنٹرولر آفس سے ٹیلی فون نمبر 091-9222170اور سیکرٹری SSCسے ٹیلی فون نمبر091-9222073اور فیکس نمبر091-9222143اور 091-9222245,091-9222037سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اس امر کا اعلان سیکرٹری، بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری مراسلے میں کیا گیا۔


شیئر کریں: