Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جمعرات سے ہفتہ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد (چترال ٹائمزرپورٹ ) ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں جمعرات (شام) سے داخل ہوگا اور ہفتہ تک موجود رہے گا۔ جس کے زیر اثرخیبر پختونخوا میں‌ جمعرات سے ہفتہ کے دوران چترال ، سوات ، دیر ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، پشاور ، چارسدہ ، صوابی ، مردان ، کرم اور کوہاٹ میں اور جمعرات(شام) سے جمعہ کے دوران بنوں ، ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش (چند مقامات پر ژالہ باری) اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
.
اسی طرح جمعہ اور ہفتہ کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی ، جہلم ، چکوال ، اٹک، سرگودھا ، میانوالی ، خوشاب ، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ ، ساہیوال ، لاہور ، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش (چند مقامات پر ژالہ باری) کا امکان ہے۔جمعہ کے روز ڈی جی خان ، ملتان ، بہاولپور اور بہاولنگر میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
.
ترجمان کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں جمعرات (شام) سے ہفتہ تک تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اور کوئٹہ ، پشین ، ژوب ، چمن ، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبد اللہ میں جمعرات سے جمعہ (صبح) تک تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران صوبہ سندھ میں خشک موسم متوقع ہے۔ تاہم سکھر ، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ترجمان کے مطابق
راولپنڈی میں جمعہ اور ہفتے کے روز پی ایس ایل کے میچز متاثر ہونے کا امکان ہے۔
weather update


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32394