Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

زکواۃ فنڈ کی منصفانہ تقسیم اورشفافیت کیلئے مستحقین کی فہرستیں مساجد میں اویزاں‌کئے جائینگے

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)خیبرپختونخوا زکوٰاۃوعشر کونسل نے صوبے میں زکوٰاۃ فنڈز کی منصفانہ تقسیم اور اس میں مزید شفافیت لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت زاکوٰۃ فنڈ سے استفادہ حاصل کرنے والے مستحقین کی فہرستیں مساجد میں آویزاں کی جائیگی، کونسل کے مطابق فہرستیں مساجد میں اویزاں کرانے سے غیر مستحق افراد کا خاتمہ ہوسکے گا۔ زکوٰاۃوعشر کونسل کا 53 واں اجلاس چیئرمین انجنئیر عمر فاروق کی زیر صدرات منگل کے روز پشاور میں منعقدہ ہوا، جس میں سیکرٹری زکوٰاۃو عشر وسماجی بہبود محمد ادریس، ایڈیشنل سیکرٹری زکوٰاۃ وعشر فیاض خان اور کونسل ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زکوٰاۃ کے نظام میں بہتری لانے کے لئے تمام اضلاع کے زکوٰاۃ چیئرمینوں کے ساتھ دو روزہ مشاورات کی جائیگی، جبکہ اضلاع کمیٹیوں کے ساتھ پہلے سے موجود ڈیٹا بیس کی چھان بین بھی کی جائیگی، تاکہ زکوٰاۃ فنڈکی مستحقین تک فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال صوبے کے اسپتالوں میں زاکوٰۃ مستحقین کا 3 کروڑ 53 لاکھ 59 ہزار روپے کا علاج کیا گیا،جبکہ آئندہ مالی سالی میں مستحقین الشفاء ٹرسٹ ائی ہسپتال کوہاٹ، عبدالصد میموریل ہسپتال پشاور، مردان میڈیکل کمپلیکس اور باچا خان میڈیکل کمپلکس صوابی سے بھی علاج معالجے کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔ اجلاس سے خطاب میں چیئرمین زکوٰاۃ وعشرکونسل انجنیئر عمر فاروق کا کہنا تھا کہ کونسل کے اقدمات کا مقصد نظام میں شفافیت لانا ہے، انہوں نے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی ہدایات کے مطابق صحیح مستحقین کا تعین کیا جائیگا، جبکہ زاکوٰۃ فنڈ سے رمضان پیکج کی تقسیم کے حوالے سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا سے مشاورات بھی کی جائیگی۔


شیئر کریں: