Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈسٹرکٹ اینٹی نارکوٹکس سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی، ڈپٹی کمشنرچیئرمین ہونگے

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی منظوری کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ اینٹی نارکوٹکس سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جس کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر ہونگے جبکہ اس کے ممبران میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(مرادنہ/زنانہ)، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر، صحافی/ میڈیا کے نمائندے (جنہیں ضلعی پریس کلب نامزد کرے گا) سول سوسائٹی کی جانب سے دو نمائندے(جن میں ایک کو ڈپٹی کمشنر اور دوسرے کو ڈسٹرکٹ بار کونسل وکلاء برادری سے نامزد کرے گی)۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اور اور پرنسپل ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کالج شامل ہونگے جبکہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر اس کے ممبر کم سیکرٹری ہوں گے مزید برآں مذکورہ کمیٹی کے قواعدوضوابط میں متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اٹھائے گئے انسداد منشیات کے اقدامات کا تجزیہ کرنا عوامی آگاہی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لینا تمام اسٹیک ہولڈرز خصوصاًقانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین قریبی رابطہ کی نگرانی، عوامی آگاہی کیلئے میڈیا کو موٗثر طور پر اور انسداد منشیات سے متعلق مسائل کی نشاندہی کرنا، اگر کوئی ہوتو،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور متعلقہ پرنسپل کی نگرانی میں میڈیا کوموثر طور پر شریک کرنا شامل ہیں جب کہ کمیٹی کے اجلاس مہینے میں دو مرتبہ ہوں گے اس امر کا علان ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32351