Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اقلیتوں کیلئے تمام تعلیمی اداروں میں 2 فیصد داخلہ کوٹہ مختص کرنے کیلئے کوشش جاری ہے..وزیرزادہ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کی زیر صدارت پیر کے روز ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اقلیتوں کے لیے صوبہ بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں 2 فیصد داخلہ کوٹہ مختص کرنے پر غور و خوض کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی سردار رنجیت سنگھ کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم افسر علی شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت کبیر، ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز محمد رحمان، ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ وحید خان، ڈپٹی سیکرٹری بہبود آبادی پیر محمد کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔
.
اس موقع اقلیتوں کے لیئے سرکاری ملازمت کے لیئے منعقد کیے جانے والے امتحانات کے پاسنگ مارکس کم کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے جبکہ صوبے کی تمام جامعات میں کوٹہ مختص کرنے کے حوالے سے محکمہ اعلیٰ تعلیم کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو سمری منظوری کے لیئے بھیجنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔معاون خصوصی وزیر زادہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کو معیاری تعلیم کے حصول کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں باعزت روزگار بھی فراہم کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کی فلاح وبہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اس موقع پر معاون خصوصی نے کہا کہ اقلیتوں کے طرز زندگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹی میں اقلیتوں کے لیئے کوٹہ مختص کر نے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32348