Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سرکاری گندم کی پسائی نہ کرنے والی فلور ملز کا کوٹہ بند کیاجائے۔ وزیر خوراک قلندر لودھی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک حاجی قلندر خان لودھی نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک کے اہلکار فلور ملوں کوسرکاری کوٹے کے تحت دی جانے والی گندم کی پسائی کو یقینی بنائی۔ صوبائی حکومت گندم پر دی جانے والی سبسڈی اس لئے دیتی ہے تاکہ عوام کو ان فلور ملوں کے ذریعے مختلف آٹا مراکز پر سستا آٹا حکومت کے مقررہ نرخوں پر مہیا ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خوراک نے فلور ملوں کو سبسڈائزڈ گندم کی فراہمی اور آٹے کی دستیابی کے حوالے سے پشاور میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری خوراک نثار احمد، ڈائریکٹر خوراک زبیر احمد، ڈویڑنل اسسٹنٹ ڈائیریکٹر ڈیرہ اسماعیل خان اور متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز نے شرکت کی۔ اجلاس کو ڈی آئی خان ڈویژن میں فلور ملوں کو یومیہ گندم کوٹہ اور انکی بجلی کے اخراجات بارے تفصیل سے بتایا گیا۔ وزیر خوراک نے ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز اپنے اضلاع میں فلور ملیں چیک کریں اور حکومت کی طرف سے دی جانے والی رعایتی گندم کی پسائی ہر صورت یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جن فلور ملوں کا گندم کوٹہ اور بجلی کے بلوں میں مطابقت نہیں انکے خلاف کاروائی کریں اور ان کا گندم کوٹہ فوری طور پر معطل کریں۔


شیئر کریں: