Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تعلیم کے حوالے سے غیرجانبدارسرور کے مطابق گلگت بلتستان دوسرے نمبرہے..وزیراعلی

Posted on
شیئر کریں:

گلگت،صوبائی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے پاکستان میں تعلیم کے حوالے سے سروے کرنے والے غیرجانبدار ادارے ”اثر” کے مطابق گلگت بلتستان دوسرے نمبر پر آیا ہے۔ کشمیر پہلے اوراسلام آباد تیسرے نمبر پر ہے اسی طرح پنجاب چوتھے نمبر پر ہے،وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن
.
گلگت(آئی آئی پی) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے پاکستان میں تعلیم کے حوالے سے سروے کرنے والے غیرجانبدار ادارے ”اثر” کے مطابق گلگت بلتستان دوسرے نمبر پر آیا ہے۔ کشمیر پہلے اوراسلام آباد تیسرے نمبر پر ہے اسی طرح پنجاب چوتھے نمبر پر ہے۔ گلگت بلتستان کیلئے فخر کی بات ہے کہ غیر جانبدار ادارے کے سروے میں گلگت بلتستان تعلیم کے شعبے میں پورے ملک میں دوسرے نمبر پر ہے۔ محکمہ تعلیم میں قائم کئے جانے والے انڈومنٹ فنڈ سے اس سال 1626 بچوں کو ایک کروڑ 49 لاکھ روپے کے سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ قابلیت اور مستحق و نادار طالب علموں کا چناؤ سکالر شپ کیلئے میرٹ پر کیا جائے گا۔وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن، محکمہ سوشل ویلفیئر اور بی آئی ایس پی کے نمائندے پر مشتمل کمیٹی سکالرشپ کیلئے طالب علموں کا چناؤ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ تعلیم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری تعلیم کو ہدایت کی کہ گلگت اور دیامر ریجن میں بھی ‘E’ لرننگ منصوبے کا جلد آغاز کیا جائے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ معیار تعلیم کی بہتری کیلئے صوبائی حکومت نے ماڈل سکولوں کا منصوبہ شرو ع کیا۔ 20 ماڈل سکولوں کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے جس کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ آئندہ سال کے اے ڈی پی میں 20 نئے ماڈل سکولوں کے منصوبے کی منظوری دی جائے گی۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ کیڈٹ کالج چلاس کی بلڈنگ کو مئی تک فعال کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ تمام تعلیمی اداروں میں سوشل ورک ہر صورت لازمی قرار دیا جائے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ صوبے میں پہلی مرتبہ ٹیسٹنگ سروسز اور ایف پی ایس سی کے ذریعے اساتذہ کی بھرتیاں کی ہے جس کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ محکمے میں موجود تقریبا 700 اساتذہ کے خالی آسامیوں کو ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے مشتہر کئے جائیں اورسکیل 1 سے 5 تک کے خالی آسامیوں پر ریکروٹمنٹ کمیٹیوں کے ذریعے تعیناتیاں عمل میں لائی جائیں۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ سب ڈویژن سطح پر بچوں کی سکولوں میں انرولمنٹ کیلئے اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن، علمائے کرام اور سیاسی نمائندوں پر مشتمل کمیٹیوں کے ذریعے کمپئین کا آغاز کیا جائے۔ گزشتہ دو سالوں میں تقریبا 22 ہزار بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروایا گیا ہے۔
…..
دریں‌اثنا وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اربن ٹرانسپورٹ اور ٹریفک انفراسٹرکچر کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر کمشنر گلگت، ایس ایس پی گلگت، جی ڈی اے اور محکمہ تعمیرات کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ ٹریفک انفراسٹرکچر کے حوالے سے منظور شدہ منصوبے پر جلد از جلد کام کا آغاز کیا جائے۔ پہلی مرتبہ ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے تقریبا 6کروڑ روپے کے جدید آلات اور مشینری کی خریداری کی جارہی ہے۔ دو ماہ کی مدت میں ٹریفک پولیس کیلئے درکار جدید مشینری اور آلات کی خریداری کا عمل مکمل کیا جائے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ اربن ٹرانسپورٹ کا منصوبہ گلگت کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ اربن ٹرانسپورٹ کے اس اہم منصوبے کو جلد از جلد عملی جامعہ پہنایا جائے۔ گلگت کے شاہراہوں کی ٹریفک انجینئرنگ کیلئے ساڑھے 7 کروڑ روپے فراہم کئے جاچکے ہیں۔ جلد از جلد شاہراہوں کی ٹریفک انجینئرنگ کاکام شروع کیا جائے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت شہر کیلئے سیوریج کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ پہلے مرحلے میں جوٹیال سے سیوریج کو ٹریٹمنٹ پلانٹ سے منسلک کیا جائے گا۔ سیوریج کا منصوبہ مسلم لیگ (ن) کی سابق وفاقی حکومت نے منظور کیا تھا۔ موجودہ وفاقی حکومت نے تاخیر سے ایڈمنسٹریٹیو اپرول جاری کیا۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ صوبے میں اے ڈی پی کے تمام منصوبے مقررہ مد ت سے قبل مکمل ہورہے ہیں جبکہ پی ایس ڈی پی کے منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کے پرنسپل اکاؤٹنگ آفیسر کے اختیارات چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو دینے سے پی ایس ڈی پی کے منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہوسکیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی سابق وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کے پرنسپل اکاوٹنگ آفیسرکے اختیارات چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو دینے کی منظوری دی تھی۔ موجودہ وفاقی حکومت نے اس پر عمل نہیں کیا۔ وزیر اعظم سے حالیہ ملاقات میں پی ایس ڈی پی منصوبوں کیلئے پرنسپل اکاؤٹنگ آفیسر کے اختیارات چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو دینے کے حوالے سے بات ہوئی ہے جس پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے۔ امید ہے کہ پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کے بروقت تکمیل کیلئے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو پرنسپل اکاؤٹنگ آفیسر بنایا جائے گا۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کمشنر گلگت اور ڈپٹی کمشنر گلگت کو ہدایت کی ہے کہ تجاویزات کے مکمل خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ گلگت میں پہلی مرتبہ 9 سے زیادہ پارکس قائم کئے گئے ہیں۔ گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر (باغبانی) کا الگ شعبہ قائم کیا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
32185