Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول،ایڈونچر کے شوقین سیاح حسین وادی چترال پہنچ گئے

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)وادی چترال کے پرفضا مقام مدکلشت میں تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونیو الے ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول میں مختلف مقابلوں کا انعقاد کیاگیا، غیر ملکی اور ملکی سیاحوں کی کثیر تعداد ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول سے محظوظ ہونے مدکلشت پہنچ گئے، مقامی افراد کی جانب سے سیاحوں کو بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا گیا، فیسٹیول میں دوسرے روز آئس ہاکی، سنو ٹریکنگ، برف کے مجسمہ سازی کے مقابلے سمیت دیگر مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ ساتھ ہی شرکاء اور سیاحوں کیلئے موسیقی نائٹ کا بھی اہتمام کیاگیا،

فیسٹیول کی اختتامی تقریب اتوار کے دن منعقد ہو ئی جس میں مختلف سنو گیمز کے اختتامی مقابلے، موسمیاتی تبدیلی اور صفائی آگاہی مہم ورکشاپ سمیت کرلنگ مقابلے منعقد کئے گئے، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور ضلعی انتظامیہ چترال کے باہمی تعاون سے منعقدہ تین روزہ ایونٹ میں مختلف سنو گیمز کے مقابلے ہوئے،مداکلشٹ کے اس خوبصورت سیاحتی مقام پر پہلی بار سرکاری سطح پر ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ہے، تین روزہ فیسٹیول میں سکینگ، سنو بورڈنگ، آئس سکیٹنگ، آئس ہاکی، سنو ٹریکنگ، برف کی مجسمہ سازی، کرلنگ مقابلوں سمیت ایکوٹورازم ورکشاپ، باربی کیو نائٹ، موسمیاتی تبدیلی سے آگاہی اور موسیقی نائٹ فیسٹیول کا حصہ ہے، فیسٹیول میں ملکی و غیر ملکی سیاح مدقلشت پہنچ کر سنو فیسٹیول میں مختلف کھیلوں سے محظوظ ہو رہے ہیں، فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد تھے. جنھوں‌نے کھلاڑیوں‌میں‌انعامات تقسیم کئے .
madaklasht snow festival chitral 9

madaklasht snow festival chitral 7

madaklasht snow festival chitral 5 scaled

madaklasht snow festival chitral 3

madaklasht snow festival chitral 2 scaled

madaklasht snow festival chitral 11 scaled


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32109