Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مختلف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکے تبادلوں‌اورتعیناتیوں‌کے احکامات جاری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )مجاز حکام نے مختلف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز(D&SJ) کے فوری طور پر تبادلوں اور تعیناتیوں کے عوامی مفاد میں احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی اینڈ ایس جے /جج کنزیو مر کورٹ ڈی آئی خان محمد فرحت اللہ خان کو پشاور ہائی کورٹ پشاور کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ جج کنزیومر کورٹ ٹانک عبدالرؤف خان کو تبدیل کرکے ان کی تقرری بحیثیت جج کنزیومر کورٹ کوہاٹ کی گئی ہے اسی طرح جج کنزیومر کورٹ کوہاٹ بدرالدین کو تبدیل کرکے بحیثیت جج کنزیومر کورٹ ڈی آئی خان اور پشاور ہائی کورٹ میں افسربکار خاص گوہر رحمان کی بحیثیت جج کنزیومر کورٹ سوات تعیناتیاں کی گئی ہیں۔ جبکہ جج کنزیومر کورٹ ہری پور مس شہنازحمید خٹک، جج کنزیومر کورٹ بنوں جہانزیب شینواری، افسر بکار خاص پشاور ہائی کورٹ پشاورممریز خان خلیل، جج کنزیومر کورٹ کرک لیاقت علی اور جج کنزیومر کورٹ مانسہرہ اظہر علی کوپشاورہائیکورٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔مذکورہ احکامات کے نتیجے میں جج کنزیومر کورٹ لکی مروت مس عمبرین نوید کنزیومر کورٹ بنوں میں کیسز کو نمٹانے کیلئے مہینے میں ایک مرتبہ بنوں کا دورہ کریں گی۔ جبکہ جج کنزیومر کورٹ ڈی آئی خان بدرالدین کنزیومر کورٹ ٹانک کے مقدمات نمٹانے کیلئے پندرہ دن بعد ٹانک کا دورہ کریں گے اور جج کنزیومر کورٹ کوہاٹ عبد الراوٗف خان کنزیومر کورٹ کرک کے مقدمات نمٹانے کیلئے پندرہ دن بعد کرک کا دورہ کریں گے۔ جبکہ جج کنزیومر کورٹ ایبٹ آباد، کنزیومر کورٹ مانسہرہ کے مقدمات نمٹانے کیلئے پندرہ دن بعد مانسہرہ کا دورہ کریں گے۔ ان امور کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں محمد ممبرخیبرپختونخوا سروس ٹریبونل پشاورتعینات
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )خیبر پختونخوا سروس ٹریبیونل ایکٹ 1974 کی دفعہ(4)3 کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوانے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے مشورے سے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے سپیشل سیکرٹری میاں محمد (PCS-SG-BS-20) کی تقرری بحیثیت ممبر خیبرپختونخوا سروس ٹربیونل پشاور انکی تنخواہ اور سکیل میں فوری طور پر عوامی مفاد میں کی ہے۔مذکورہ تقرری تین برسوں کی مدت یا ساٹھ برس کی عمر تک جو بھی پہلے ہو،کے لئے ہوگی۔مذ کو رہ احکامات کے نتیجے میں خیبر پختونخوا سروس ٹربیونل پشاور کے ممبر احمد حسن خان(PCS-SG-BS-21) کو تبدیل کرکے بحیثیت چیئرمین صوبائی انسپکشن ٹیم خیبر پختونخوافور ی طور پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
31932