Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ٹاون میں ایک ہی دن میں آتشزدگی کے دوالگ واقعات ، لاکھوں‌روپے کا نقصان

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)‌چترال شہرمیں ایک دن میں‌دومختلف مقامات پر آتشزدگی کی وجہ سے رہائشی مکانات جل کرخاکسترہوگئے اورنقصانات کا تخمینہ لاکھوں‌روپے میں‌بتایا جاتا ہے . پہلاواقعہ چترال ٹاون کا علاقہ ہون میں‌پیش آیا جہاں‌ رات کے وقت معروف آرٹسٹ آمین الرحمن کے رہائش گاہ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جودیکھتے ہی دیکھتے چند منٹوں‌کے اندرپورے مکانات کو اپنے لپیٹ میں لے لیا،اوررہائشی مکانات کے ساتھ گھریلیوتمام سامان جل کرخاکسترہوگئے، نقصانات کا اندازہ لاکھومیں‌بتایا جاتا ہے . متاثرہ گھر کے مالک آمین نے چترال ٹائمزڈاٹ کام کو بتایا کہ آگ بجلی کی فلکچویشن کی وجہ سے لگی، انھوں نے بتایا کہ وہ بجلی کے مین بورڈ کے پاس ہی کھڑا تھا کہ اچانک بجلی کی وولٹیج 300 تک جا پہنچی اورمین بورڈمیں‌زوردھماکہ کے ساتھ آگ بھڑک اُٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکانات کو اپنے لپیٹ میں‌لے لیا. تاہم انھوں‌نے موقع پر ریسکیو1122کوکال کی جس پر ریسکیوٹیم موقع پر پہنچی اورچندمنٹوں‌کے اندرآگ پر قابوپانے میں‌کامیاب ہوئے. جس سے مہمانوں کے کمرے اورگھرسے ملحق دیگرمکانات کوآگ لگنے سے بچالیاگیا. مگران چند منٹوں‌کے اندر آمین الرحمن کے تین کمرے برامدہ سمیت جل کرخاکستر ہوگئے اورگھریلیو سامان ، جن میں فریچ ، قیتمی زیورات، ضروری اسناداورگھریلیو استعمال کے تمام سامان جل کرخاکسترہوگئے. انھوں‌نے بتایا کہ آگ لگنے کی مین وجہ بجلی کی آنکھ مچولی اورفلکچویشن تھی.

اسی دن آتشزدگی کا ایک اورواقعہ ہون ہی کے مقام پرچترال سکاوٹس کے جے سی اوز مس میں پیش آیا جہاں اچانک آگ لگنے کی وجہ سے سرکاری املاک کو نقصان پہنچا. تاہم موقع پر ریسکیو1122، ٹی ایم اے اورچترال سکاوٹس کے فائربرگیڈ نے آگ بچھانے میں‌حصہ لیا اورآگ پر قابوپاکرسرکاری املاک کو بڑی تباہی سے بچالیا. ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ بجلی کی شرٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی.
آگ پرجلد قابوپانے پر کمانڈنٹ چترال سکاوٹس نے ریسکیو1122کی ٹیم ودیگراداروں کے عملہ کی کاوشوں‌کو سراہا .
chitral schouts atashzadgi3 scaled

chitral schouts atashzadgi1 scaled

chitral schouts atashzadgi scaled
chitral schouts atashzadgi2 scaled

chitral schouts atashzadgi4 scaled


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
31918