Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے سات قابل فخرسپوتوں نے کمیشن کا امتحان پاس کرکے پی ایم ایس کیلئے کوالیفائی کرلئے

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)‌ خٰیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے زیراہتمام منعقدہ پرونشل منیجمنٹ سروسز آفیسر(PMS) (بی پی ایس 17) کے نتائج کے مطابق صوبے بھر سے 107امیدواروں‌نے کامیابی حاصل کی ہے . جن میں‌چترال کے سات سپوت بھی شامل ہیں. چترال کے قابل فخر سپوتوں‌میں آنیس الرحمن ولد پروفیسرمحمد دوست ، نادرنظرولد اکبرخان، نوید احمد ولد عزیز اللہ ، ریاض احمد ولد عبدالحمید خان، سلیم اللہ خان ایوبی ولدآمان اللہ خان شامل ہیں. جبکہ خواتین کوٹہ میں بونی سے تعلق رکھنے والی شگفتہ سروردخترحکیم سرور اورڈس ایبلڈ کوٹہ میں‌ فواد احمد ولد خوش ولی شامل ہیں.
خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق مذکورہ امیدواران ٹیسٹ انٹرویو میں‌کامیاب قرار پائے ہیں اورانکی اپوائنمنٹ کیلئے سفارشات صوبائی حکومت کو ارسال کردی گئی ہیں. جہاں‌انکے ڈاکومنٹس کی جانچ پڑتال کے بعد تعیناتی عمل میں لائی جائیگی.
pms qualified candidates from chitral 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
31900