Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سماجی کارکن ارشاد مکرر کی گرفتاری انسان حقوق کی خلاف ورزی ہے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

Posted on
شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمزرپورٹ) انسانی حقوق کے چیئرمین نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں سماجی کارکن اور ادیب ارشاد مکرر کی گرفتاری اور اُن کے خلاف ایف آئی ار کو بدنیتی اور انتظامیہ کی طرف سے ضرورت سے زیادہ غصہ کا اظہار قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے کروونا وائرس کے بارے میں خدشہ ظاہر کرنے پر ایک باعزت شہری کی اظہار رائے کو قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ارشاد مکرر نے اگر کوئی ایسے خدشہ کااظہار کیا تھا تو اُ ن کا خدشہ نیک نیتی پر مبنی تھا۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر موجود ارشاد مکرر سے منسوب پوسٹ سے عوام میں کوئی خوف وہراس نہیں پھیلا تھا تاہم انتظامیہ کے افیسران خصوصاًڈپٹی کمشنر چترال کے آرام میں کوئی خلل آیا ہوگا۔جس کا انتقام لیا جارہا ہے۔نیاز اے نیازی نے کہا کہ ارشاد مکرر کی پوسٹ کی وجہ سے چائینز انجینئر کی بروقت علاج ومعالجہ مکمل ہوا۔اور ڈپٹی کمشنر چترال نے دورش ہسپتال جاکر اُن کی عیادت کی اور بہتر علاج ومعالجہ کا انتظام کیا۔اُنہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ملزم کو فوراً رہا کیا جائے.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
31898