Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور؛ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں‌کرداراداکرنے والے افراد میں فخرچترال ایوارڈ تقسیم

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) کلرز آف چترال کے زیر اہتمام فخر چترال ایوارڈ کا دوسرا مرحلہ پشاورکے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی مہمان خصوصی تھے ۔ تقریب میں پشاور اور چترال سے تعلق رکھنے والے سرکاری آفیسران ، ممبران اسمبلی ، سیاسی ، سماجی ، ادبی و ثقافتی شخصیات اور لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب کے آغاز میں سلائڈ کے ذریعے چترال کے قدرتی نظاروں ، روایتی کھانوں ، مصنوعات اور کلچر کی رنگینیوں کو اُجاگر کیا گیا ۔ جسے حاضرین نے بہت سراہا ۔ اور کہا ۔ کہ چترال اپنے قدرتی حسن و جمال ، مختلف النوع تہذیب و ثقافت ، مہمان نوازی اور امن کی وجہ سے منفرد سیاحتی طور پر اہمیت کی حامل ہے ۔ اور سیاحت کے دلدادہ لوگوں کیلئے جنت نظیر علاقہ ہے ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے کئی شخصیات میں فخر چترال ایوارڈ تقسیم کئے ۔ اور بہترین تقریب منعقد کرنے پر منتظمین کی تعریف کی ۔

.
جن شخصیات کو اُن کی چترال کیلئے کئے گئے خدمات کے اعتراف میں فخر چترال ایوارڈ دیے گئے ۔ اُن میں تدریسی اور تاریخی خدمات پر پروفیسر اسرارالدین ، صحت میں ڈاکٹر سلیمہ حسن ، ڈاکٹر صدیق ، ڈاکٹر اسرا ر ، پولو میں معروف پولو پلئیر صدر پولو ایسوسی ایشن شہزادہ سکندالملک ، ملنسار اور خدمت گزار سرکاری آفیسر کے طورپر سابق ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رحمت غازی ، فٹبال میں محمد رسول ، ٹیبل ٹینس میں فہد خواجہ ، چترالی بزنس کمیونٹی کی قیادت پر صادق امین ، ریڈیو میں عنایت اللہ عنبر ، صحافت میں فیاض احمد اور ذوالفقار علی شاہ ، سماجی خدمات پر قاری فیض اللہ چترالی ، قاری جمال ناصر و دگر شعبوں میں حاجی جعفر علی خان ، مختار ، سمیع الدین اور نقیب کے نام شامل ہیں ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے علاوہ پروفیسر اسرارالدین ، ممتاز بزنس مین حاجی محبوب اعظم نے بھی ایوارڈ تقسیم کئے ۔ مہمان خصوصی کی رخصتی کے بعد تقریب میں شریک مہمانوں کیلئے چترالی کلچرل شو کا اہتمام کیا گیا ۔ جو رات گئے تک جاری رہا ۔ اور حاضرین نے چترالی موسیقی کا خوب لطف اُٹھایا ۔
pride of chitral award 2 scaled

 

pride of chitral award 4 scaled

pride of chitral award 5

pride of chitral award 7 scaled

pride of chitral award 8 scaled

pride of chitral award 111 pride of chitral award 19 pride of chitral award 18 pride of chitral award 16 pride of chitral award 15 pride of chitral award 13 pride of chitral award 12 pride of chitral award 11

pride of chitral award 3
pride of chitral award 154


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
31854