Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سوشل میڈیا پرکرونا وائرس کی افواہ پھیلانے کاالزام ، پی ٹی آئی رہنما ارشادمکررگرفتار

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال جاوید الرحمن نے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ارشاد مکرر کو چترال میں کرونا وائرس کی آمد کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے غلط خبر پھیلانے اور خوف ہراس پیدا کرنے پر گرفتاری کا حکم دے دیا جسے ماتحت عدالت نے قبل از گرفتاری ضمانت دے دی تھی۔ چترال پولیس نے ان کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعہ 505اور ٹیلی گراف ایکٹ کے دفعہ 25کے تحت مقدمہ دائر کیا تھا اورموقف اختیارکیاگیا تھا کہ گزشتہ دنوں دروش کے قریب ایک پاؤر پراجیکٹ میں کام کرنے والے ایک چینی باشندے کو پیٹ میں درد ہونے پر ہسپتال میں داخل کرنے پر فیس بک کے ذریعے افواہ پھیلائی تھی کہ اس چینی باشندے میں کرونا وائر س موجودہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ ملزم کے خلاف کیس کسی بد دیانتی کی بنا پر درج نہیں ہوئی ہے لہٰذا ان کی قبل از ضمانت گرفتاری کو منسوخ کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا حکم دیا جاتا ہے۔ عدالت کی طرف سے حکم جاری ہونے پر چترال پولیس کے تھانہ دروش کے عملے نے انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے دروش منتقل کردیا۔
.
گرفتاری سے قبل ارشاد مکررنے کہا ہے کہ انھوں نے صرف کرونا وائرس کی خدشے کا اظہارکیا تھا کیونکہ چینی باشندہ دروش بازار میں‌چلتے ہوئے گرگیا تھا جس پر انھیں مقامی ہسپتال پہنچایاگیا . ایک وضاحتی بیان میں‌ انھوں نے کہا کہ سو سے زیادہ چینی باشندے لاوی ہائیڈروپراجیکٹ میں کام کررہے ہیں‌لہذا ان کی سکریننگ اورمیڈیکل ٹیسٹ انتہائی ضروری ہے اورساتھ رخصت پر گئے ہوئے چینی باشندوں‌کو واپسی پر ضرور سکریننگ سے گزارا جائے تاکہ یہ مہلک بیماری یہاں‌تک نہ پہنچے.

corona virus rumur judgement chitral scaled


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
31849