Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

طالب علم محراب حسین کا اعزاز، بی بی ایس میں‌گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ) اپژ گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم محراب حسین ولد شیر غُلام نے اسلامیہ کالج پشاور سے بی۔بی۔ایس۔ (بیچلر ان بزنس اسٹڈی) میں گولڈ میڈل کا اعزاز حاصل کیا ہے اور گزشتہ دن اسلامیہ کالج پشاور کے سالانہ کانوکیشن کے موقع پرگولڈ میڈل وصول کیا .چترال ٹائمزڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے محراب حسین نے بتایا پرائمیری سے کلاس ہشتم تک گاوں‌کے سرکاری سکول میں پڑھا اس کے بعد پرائیوٹ سکول پامیر پبلک سکول گرم چشمہ میں جب داخلہ لیا تو انگلش میڈیم نصاب کو پڑھنے میں انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑا تاہم سخت محنت اور جہدوجہد کی وجہ سے میڑک کا امتحان سن 2011 میں 62 فیصد نمبروں سے پاس کرنے میں کامیاب ہوا۔ میٹرک کے بعد کامرس کی تعلیم حاصل کرنے کا شوق تھا سو چیمبرکالج گرم چشمہ میں ڈی کام میں داخلہ لیا اور 2013 میں 76 ٪ نمبرون کے ساتھ ڈسٹرکٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔اور پھر اُسی کالج سے 2016 میں 62 فیصد نمبرون کے ساتھ بی۔کام کا امتحان پاس کیا۔اس کے بعد مذید تعلیم حاصل کرنے کے لئے پشاور چلا گیا چونکہ گھر کے مالی حالات بھی اچھے نہیں تھے اور پھر پشاور کا اجنبی ماحول گھر سے دوری اور پردیسی یہ تمام حالات مگر انھوں نے ہمت نہیں ہارا اور ان تمام حالات کے باوجود نے اللہ کا نام لیکر تعلیم جاری رکھا اور اسلامیہ کالج پشاور میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوا۔ اوربی بی ایس میں‌ ٹاپ کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا. انھوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ‌کی مہربانی والدین دعاوں‌اوراپنی انتھک محنت کا نتیجہ قراردیا.
mehrab hussain goldmedalist


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
31762