Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان اقلیتوں کے لیئے محفوظ ترین ملک ہے…معاون خصوصی وزیرزادہ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کہا ہے کہ پاکستان اقلیتوں کے لیئے محفوظ ترین ملک ہے، اقلیتوں کے حقوق کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے، اقلیتوں کے طرز زندگی کومزید بہتر بنانے کے لیئے نتیجہ خیز منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیئے کوشاں ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقلیتی مذہبی سکالرز اور اقلیتی سکولوں کے پرنسپلز میں اعزازیہ کے چیک کی تقسیم سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
.
تقریب میں ممبران صوبائی اسمبلی روی کمار، ولسن وزیر کے علاوہ سیکرٹری اوقاف، حج، مذہبی اور اقلیتی امور فرخ سیر، ڈپٹی سیکرٹری علی رضا اور اقلیتی برادری کے مذہبی سکالرز نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر معاون خصوصی نے کہا کہ ہاؤسنگ منصوبوں میں اقلیتوں کے لیے کوٹہ مختص کرنے اور با عزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیئے بھی بھر پور کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں کمزور طبقے کو اوپر اٹھانے کے لیئے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کے پاکستان کی اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے جس کی مثال کیلاش کلچر ہے جو ڈھائی ہزار سال قدیم ہونے کے باوجود بھی اپنی اصلی حالت میں موجود ہے۔ دریں اثناء، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے کہا کہ اقلیتوں کی ملک کے لیئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اور موجودہ حکومتیں انہیں تسلیم بھی کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خاتمے کے لیئے پر عزم ہیں ان کی خواہش ہے کہ مضبوط معیشت کی بنیاد رکھوں جس کی بدولت ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکے۔تقریب کے اختتام پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیئے کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان ذندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔
KP Special Assistant to CM on Monirities R scaled


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
31744