Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہرمیں ناروالوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع، صارفین شدیدمشکلات کا شکار

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے عوامی حلقوں نے چترال میں مسلسل لوڈ شیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ اور کہاہے ۔ کہ گولین ہائیڈل پاور سٹیشن میں پانی کی کمی کا بہانہ بنا کر مسلسل لوڈ شیڈنگ کرکے عوام کو تنگ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ۔ کہ لوڈشیڈنگ کا نہ کوئی وقت ہے اور نہ دورانیہ، جس سے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ عوامی حلقوں نے یہ بھی کہا ہے ۔ کہ ایک طرف پانی کی کمی کی بات کی جارہی ہے ۔ اور دوسری طرف فوربے ٹینک کے چھوٹے گیٹ سے بڑی مقدار میں پانی لیک ہو کر ضائع ہو رہا ہے ۔ اُس کو بند کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔ اگر یہ پانی بند کی جائے ۔ تو بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ درین اثنا اپر چترال کے عوام نے بجلی لوڈ شیڈنگ پر شدید احتجاج کیا ہے ۔ اور اسے ظالمانہ اقدام سے تعبیر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اپر چترال کے ساتھ دانستہ طور پر امتیازی سلوک کیا جارہا ہے ۔ جسے مزید برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے دھمکی دی ہے ۔ کہ لوڈ شیڈنگ کا یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا ۔ تو اس کے خلاف سنگین قدم اُٹھایا جائے گا ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
31678