Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ انٹی کرپشن کی کاروائی، فوڈ انسپکٹر سے 21لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی، عبدالمعروف

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) انٹی کرپشن چترال نے محکمہ فوڈ کے انسپکٹر سے 21لاکھ 10ہزار روپے ریکور کرکے سرکاری خزانے میں داخل کر دیے ۔ سرکل آفیسر انٹی کرپشن چترال عبدالمعروف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ڈائریکٹر انٹی کرپشن و اے ڈی سی پشاور کی ہدایت پر بحوالہ اوپن انکوائری نمبر 4;47;17انسپکٹر محکمہ خوراک چترال نظام الملک پی آر سی دروش کے خلاف کاروائی کی گئی ۔ اور ثابت ہونے پر مبلغ 21لاکھ 10ہزار روپے ریکور کرکے سرکاری خزانے میں داخل کر دیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ انسپکٹر پی آرسی دروش کے خلاف 2017 میں انکوائری کا آغاز کیا گیاتھا ۔ جو کہ اُن کے خلاف ثابت ہوا ۔ جس پر اُن سے مذکورہ سرکاری رقم ریکور کی گئی ۔ سرکل آفیسر کے مطابق یہ وہ رقم ہے ۔ جو سرکاری گندم کی فروخت کے بعد سرکاری خزانے میں جمع نہیں کئے گئے تھے ۔ اور سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا تھا ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
31675