Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گلیات سنو فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریب نتھیاگلی کے مقام پر اختتام پذیر

Posted on
شیئر کریں:

اختتامی تقریب 30 سے زائد جیپ اور موٹر سائیکل ریلی کا چرچ پارک سے ڈونگا گلی اور واپس نتھیاگلی تک کا انعقاد کیا گیا، موسیقی نائٹ میں نامور گلوکاروں کی شرکت نے فیسٹیول کو چار چاند لگا دیئے۔
پی ٹی آئی حکومت گزشتہ دور حکومت سے سیاحت کی ترقی اور رونمائی کیلئے اقدامات کررہی ہے، کوشش ہے کہ ملکی و غیر ملکی سیاح صوبہ خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کریں،معاون خصوصی عبدالکریم
.
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)گلیات کے پرفضا مقام نتھیاگلی میں منعقد ہونے والا تین روزہ گلیات سنو فیسٹیول رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا، فیسٹیول کے آخری روز نتھیاگلی چرچ پارک سے ڈونگاگلی تک جیپ اور موٹربائیکس ریلی کا انعقاد کیا گیاجس میں 30 سے زائد جیپ اور25 سے زائد موٹر بائیکس نے شرکت کی، تاہم اس کیساتھ ساتھ چرچ پارک میں سیاحوں کی تفریح کیلئے زیپ لائننگ، سنو ٹیوبنگ، آرچری اور دیگر سنو سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا تاکہ نتھیاگلی رخ کرنے والے سیاح مختلف سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کیساتھ ساتھ سیر و تفریح بھی کرسکیں، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے نتھیا گلی، ایوبیہ اور کوزہ گلی کے مقام منعقد ہونے والا تین روزہ گلیات سنو فیسٹیول نتھیاگلی کے مقام پر موسیقی محفل کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا، اختتامی تقریب کے موقع پر وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے انڈسٹری عبدالکریم مہمان خصوصی تھے، ان کے ہمراہ ڈائریکٹر گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی رضا حبیب، ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے عہدیداران اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں، معاون خصوصی عبدالکریم کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گزشتہ دور حکومت سے سیاحت کی ترقی اور رونمائی کیلئے اقدامات کررہی ہے، صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ ملکی و غیر ملکی سیاح صوبہ کے سیاحتی مقامات کا رخ کریں، فیسٹیول میں موسیقی نائٹ میں گلوکارہ لیلا خان سمیت مختلف گلوکارہ کاروں کی پرفارمنس نے فیسٹیول کی رونقیں بڑھا دیں،تاہم اس سے قبل فیسٹیول میں شریک شرکاء میں سرٹیفکیٹ، شیلڈ اور انعامات تقسیم کئے گئے، تین روزہ فیسٹیول میں کھیلی جانے والی سنو گیمز میں سکینگ، بائیکرز، سنو ہائیکنگ، سنو ٹیوبنگ، بون فائر، رسہ کشی، سنو فٹبال، سنو کارٹونزسمیت دیگر مقابلوں میں 100 سے زائد شرکاء نے ملک کے مختلف شہروں سے حصہ لیا، جنہوں نے فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کو سراہا، فیسٹیول کے اختتامی روزہ نتھیاگلی سفر کرنے والے سیاحوں کیلئے ورلڈ بینک کے پراجیکٹ ای آرکے ایف کی جانب سے ٹورسٹ گاڑیاں اور کواڈ بائیکس گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے کی گئی، یہ گاڑیاں سیاحوں کو نتھیا گلی سے چرچ پارک سمیت مختلف مقامات کی سیر و تفریح کی سہولیات فراہم کرینگی۔
Galiyat snow festival concludes 1

Galiyat snow festival concludes 6 1

Galiyat snow festival concludes 4

Galiyat snow festival concludes 3

Galiyat snow festival concludes 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
31624