Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترالی طلبہ کیلئے خصوصی اسکالرشپ ، سپیرئیر یونیورسٹی اورروز کے درمیان یاداشت پردستخط

Posted on
شیئر کریں:

لاہور (چترال ٹائمزرپورٹ) چترال میں اعلی تعلیم کے لیے سرگردان ادارہ ریجنل آرگنائزیشن فارسپورٹنگ ایجوکیشن( ROSE ) کی ایک وفد نے چئیرمین ہدایت اللہ کی سربراہی میں سپیرئیر یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔ دورے میں انہوں نے چترالی طلبہ کے ٹیلنٹ اور قابلیت بارے یونیورسٹی کے بزنس ڈیویلپمنٹ مینجر حمزہ سجاد کو تفصیلی بریفنگ دی۔حمزہ سجاد نے ROSE چترال کےتعلیمی کے لیے کاوشوں کو سراہا اور چترالی طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے میں یونیورسٹی کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
.
تفصیلی نشست کے بعدمفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کی گئی جس کے رو سے چترالی قابل اور مستحق طلبہ کو سپیرئیر یونیورسٹی کی طرف سے بی ایس اور ماسٹر کے تمام پروگراموں میں داخلہ لینے والے تمام طلباو طالبات کے لیے جبکہ ایم فل اور ایم ایس کے تمام پروگرواموں میں زیادہ سے زیادہ 5 طالب علموں تک کے لیے کل فیس میں50 فیصد چھوٹ دی جائے گی۔ معاہدے کے مطابق چترال سے تعلق رکھنے والے کسی بھی ایسے طالب علم جو کھیلوں میں نمایاں مقام رکھتا ہو کے لیے سپیرئیر یونیورسٹی میں فل اسکالرشپ دیا جائے گا جن کی باقاعدہ یونیورسٹی ٹرائل لے گی۔

معاہدے کے بعد چترال ٹائمزڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین روز چترال نے بتایا ہے کہ چترال میں اعلی تعلیم کی فروغ کے لیے روز کے کاوشوں کو سراہا جارہا ہے اور مخیر حضرات کے ساتھ ساتھ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مقبول ادارے بھی روز پر اعتماد کررہے ہیں اور چترالی قابل ، محنتی اور مستحق طالب علموں کی سرپرستی کررہے ہیں۔ انہوں نے سپیرئیر یونیورسٹی کے بزنس ڈیویلپمنٹ منیجر حمزہ سجاد کا بھی شکریہ ادا کیا کہ پہلی ہی نشست میں انہوں نے روز چترال کے ساتھ معاہدہ طے کرکے چترالیوں پر احسان کیا ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان کی تعلیم دوست پالیسی چترال سے جیسے دورافتادہ علاقے میں تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
.
مفاہمت کی یادداشت میں دستخط کی تقریب لاہور میں سرانجام پائی تقریب میں چترال سے روز کے وفد میں شامل چئیرمین روز ، ہدایت اللہ ، ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران عتیق الرحمن اور محمد نایاب شامل تھے۔ اس سے پہلے ROSEکے وفد نے پشاور میں مسلم ایجوکیشن کےچیف ایگزیکٹیو حاجی محمد اسلم، قرطبہ یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالحفیظ خان نیازی، ڈائریکٹر پاکستان اسٹڈی سنٹر پشاور یونیورسٹی ڈاکٹر فخرالاسلام کے ساتھ ملاقات کی۔ جبکہ اسی وفد نے پروفیسر اسرار الدین کے ساتھ اسلام آباد میں رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر انیس احمد، ایگزیٹیو ڈائریکٹر اسداللہ خان، مسلم یوتھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سید طاہر حجازی کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ جبکہ لاہور میں روز کے تین رکنی وفد نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی، دی پنجاب اسکولز، میزاب گروپ، آفاق اور دوسرے اداروں کا دورہ کیا ۔ ان دوروں میں انہوں نےکئی نامور شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کی جن میں سید احسان اللہ وقاص، تشفین احمد بٹ، پروفیسر سلیم منصور خالد، صہیب محمود، امتیاز چودھری، شاہد وارثی، عامر زیب شامل ہیں۔
Rose chitral chairman hidayatullah superior uni lahore 2

Rose chitral chairman hidayatullah superior uni lahore 4

Rose chitral chairman hidayatullah superior uni lahore 31

Rose chitral chairman hidayatullah superior uni lahore 3

Rose chitral chairman hidayatullah superior uni lahore 21


شیئر کریں: