Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سیکورٹی گارڈجعفرالدین کا اعزاز، پچاس سال کی عمر میں‌بی اے کی ڈگری حاصل کی

Posted on
شیئر کریں:

تورکہو(چترال ٹائمزرپورٹ‌) جعفر الدین ولد بزرگ ولی ساکن نوگرام موڑکہو زرعی ترقیاتی بینک وریجون برانچ میں بطور سینئر آرمڈ گارڈ اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے۔ موصوف کی عمر تقریباً 50برس ہے. انھوں نے 2019 میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے بی اے کی ڈگری حاصل کر کے یہ ثابت کردیا کہ علم حاصل کرنے کیلئے عمرکی کویئ حد تعین نہیں اورنہ پیشہ اس راہ میں‌حائل ہوتا ہے۔

موصوف ایک نہایت شریف النفس ، خوش طبع اور خوش اخلاق انسان ہے۔
جعفر الدین سن 2006 سے زرعی ترقیاتی بینک کے ساتھ منسلک ہیں۔ موصوف اگے بھی اپنے تعلیم کو جاری رکھنے کا خواہشمند ہے۔
زرعی بینک وریجون کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ جعفر الدین کی ڈیپارٹمنٹل ترقی کیلئے حکام بالا سے رابطہ کریں گے۔
Jafaruddin security guard chitral 1

Jafaruddin security guard chitral 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
31586