
فیس بک Facebook کے نگران بورڈ کے قیام کا فیصلہ
کیسز کا جائزہ لینے اور مواد کے واجب التعمیل فیصلے کرنے کیلئے ایک نئی خود مختار تنظیم کا قیام عمل میں لا رہے ہیں۔
کراچی (چترال ٹائمزرپورٹ) چونکہ سب سے پہلے Mark Zuckerberg نے Facebook کے مواد کے متعلق فیصلوں پر نگرانی کا تصور پیش کیا تھا، لہذا ہم کیسز کا جائزہ لینے اور مواد کے واجب التعمیل فیصلے کرنے کیلئے ایک نئی خود مختار تنظیم کا قیام کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال کے اختتام پر، ہم نے نگران بورڈ ٹرسٹ اور LLC کے قیام کی اپ ڈیٹ شیئر کی تھی، جو کہ بورڈ کیلئے Facebook فنڈنگ کا انتظام، اس کے آپریشنز پر نگرانی اور ممبروں کے ساتھ معاہدے کرے گی۔ آج ہم ضمنی قوانین کا مجموعہ اور چارٹ کے ذریعے خلاصہ پیش کر رہے ہیں جس میں بورڈ کے فیصلوں کو نافذ کرنے کے حوالے سے Facebook کے پراسس کی مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی اور نگران بورڈ انتظامیہ کے ڈائریکٹر کا اعلان کیا جائے گا۔
ضمنی قوانین بورڈ کے آپریشنز اور طریقہ کار کے اصول طے کرتے ہیں اور چونکہ ہم نے روایتی کارپوریٹ اور غیر منافع بخش تنظیموں کے ضمنی قوانین سے ترغیب حاصل کی ہے لہذا ضمنی قوانین پر مبنی یہ دستاویز نگران بورڈ، Facebook اور نگران بورڈ ٹرسٹ کے درمیان منفرد انداز سے انتظام پیش کرتی ہے۔ یہ ہر ایک ادارے کے اختیارات اور ذمہ داریاں، ساتھ ہی ساتھ Facebook کی سروسز کا استعمال کرنے والے افراد کے کردار کو واضح طور پر بیان کرتی ہے۔ بورڈ کی طرف سے منظوری پر ضمنی قوانین کے ذریعے اس کے روز مرّہ کے آپریشن کی نگرانی کی جائے گی اور اس دستاویز کا فائنل ورژن بورڈ کی ویب سائٹ پر شائع کیا جائے گا۔
ہم ایک کیس مینجمنٹ ٹول بھی بنا رہے ہیں جس سے صارف کی رازداری کو یقینی بنایا جائے گا اور کیس کی معلومات کا جائزہ لینے کیلئے بورڈ ممبروں کو محفوظ رسائی فراہم کی جائے گی۔
شروعات میں صرف مواد کے انفرادی حصوں کے کیسز شامل کیے جائیں گے جنہیں ہم نے ہٹا دیا ہے، اور انہیں دو طریقوں سے بورڈ کے حوالے کیا جائے گا۔ پہلا، وہ لوگ جو Instagram یا Facebook سے اپنا مواد ہٹائے جانے کے Facebook کے فیصلے سے متفق نہیں ہیں، اور جن کی اپیلیں خارج ہو چکی ہیں، ان کے پاس بورڈ کو اپیل جمع کرانے کیلئے 15 دن ہوں گے۔ دوسرا، Facebook بذات خود اہم اور مشکل کیسز میں براہ راست رجوع کر سکے گا۔
جس طرح ہم ایسی ٹیکنالوجی کو مسلسل بہتر بنا رہے ہیں اور اس کی توسیع کر رہے ہیں جو بورڈ کو اپیل کرنا ممکن بناتی ہے، لہذا ہم یہ بھی ممکن بنانا چاہتے ہیں کہ لوگ ایسے کیسز ملاحظہ کریں جہاں Facebook نے مواد کے کسی حصے کو نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہو۔ اسی طرح مواد کی ان اقسام میں بھی وقت کے ساتھ اضافہ ہوگا جن کا جائزہ بورڈ لے سکتا ہے، جیسے گروپس اور پیجز ضمنی قوانین میں واضح ہیں۔ نگران بورڈ کو ہر طرح سے فعال ہونا چاہئے۔ لوگ Facebook کی سروسز کیسے استعمال کرتے ہیں، ان میں ہونے والی تبدیلیوں کی بنیاد پر بھی اسے جوابدہ رہنے کی ضرورت ہوگی۔
مواد کے حوالے سے Facebook کے بڑی تعداد میں کیے جانے والے فیصلوں کے ساتھ کیسز کی سماعت کیلئے درکار ہونے والے وقت کو مد نظر رکھتے ہوئے، ہم امید کرتے ہیں کہ بورڈ ایسے کیسز کا انتخاب کرے گا جس سے مستقبل میں Facebook کے فیصلوں اور پالیسیوں کیلئے رہنمائی حاصل ہونے کا زیادہ سے زیادہ امکان ہو۔ ہم امید کرتے ہیں کہ کیس کے حوالے سے بورڈ کا فیصلہ اور اس فیصلے پر Facebook کی کارروائی تقریباً 90 دنوں میں پوری ہو جانی چاہئے۔
جب بورڈ ممبروں کا ابتدائی گروپ تیار ہو جاتا ہے اور وہ اگلے کچھ مہینوں میں کام شروع کرتا ہے تو پھر بورڈ ان اقسام کے کیسز کا تعین کرے گا جن کا وہ جائزہ لیتے ہیں۔
بورڈ کے فیصلوں کا نفاذ : ضمنی قوانین میں واضح ہے کہ Facebook مواد کے انفرادی حصوں پر سات دنوں کے اندر بورڈ کے فیصلے کا نفاذ کرنے کا پابند ہے۔ اسی طرح ضمنی قوانین میں یہ بھی واضح ہے کہ Facebook ملتے جلتے سیاق و سباق کے حامل یکساں مواد پر فیصلے کے اطلاق کرنے میں تکنیکی اور آپریشن کی آسانی کا بھی جائزہ لے گا ۔
جب بورڈ کی طرف سے کوئی اضافی پالیسی تجویز کی جائے گی تو Facebook اس رہنمائی کا جائزہ لے گا۔ کچھ تجاویز موجودہ پالیسیوں یا طریقوں میں معمولی تبدیلیوں پر مشتمل ہو سکتی ہیں جبکہ دیگر میں کافی زیادہ یا پیچیدہ تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔ حتمی تبدیلیوں کا ہماری مکمل پالیسی ڈیولپمنٹ پراسس یا دیگر مناسب راستوں کے ذریعے جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے نتیجے میں پیش کردہ مجوزہ پالیسی کے ساتھ ہی ساتھ اضافی سٹیک ہولڈر انگیجمنٹ کا مکمل اور بغور تجزیہ کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔
ضمنی قوانین میں واضح ہے کہ Facebook کسی بھی پالیسی کی تجویز اور اس میں پیش رفت سے سے متعلق عوامی سطح پر 30 دنوں کے اندر اپنا بیان جاری کرے گا۔ یہ بورڈ اور ساتھ ہی ساتھ عوامی شفافیت کیلئے ہمارے عزم کا ایک اہم پہلو ہے۔
نگران بورڈ انتظامیہ کے عملے اور ڈائریکٹر کا تعین : عالمی مشاورت سے ہمیں ایک اہم تجویز موصول ہوئی کہ بورڈ کیلئے خصوصی عملہ ہونا چاہیے۔ عملے کے اراکین کیسز طے نہیں کریں گے لیکن ان کے کچھ فرائض ہوں گے جیسے کیس کے انتخاب میں سپورٹ کرنا، بورڈ میٹنگز کی سہولت فراہم کرنا اور یہ یقینی بنانا کہ بورڈ کو سوچ سمجھنے اور غور و خوض کے ساتھ فیصلہ لینے کیلئے ضروری تعاون میسّر ہو۔ ٹرسٹیوں کو ان کی امانتی اور دیگر ذمہ داریوں کے حوالے سے سپورٹ کرنا بھی عملے کی ذمہ داری ہوگی۔
آج ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہمارے نگران بورڈ انتظامیہ کے سب سے پہلے ڈائریکٹر Thomas Hughes ہیں۔ آپ ایک بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ‘آرٹیکل 19’ کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں جو اظہار رائے کی آزادی اور ڈیجیٹل حقوق کی خدمات انجام دیتی ہے۔ Mr. Hughes بورڈ انتظامیہ کے عملے کی قیادت کریں گے۔
آئندہ مہینوں میں ہم بورڈ ممبروں اور ٹرسٹیوں کا اعلان کریں گے جیسا کہ LLC اور Mr. Hughes کی جانب سے اپنے پہلے کیس کی سماعت کی تیاری کے سلسلے میں بورڈ کے تعاون کیلئے عملہ بھرتی کرنا شروع کیا جائے گا۔