Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ستر لاکھ غریب خواتین کو 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا، ڈاکٹر فردوس عاشق

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد (آئی آئی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا احساس کفالت کارڈ کا اجرا کرنا ریاست کے ماں ہونے کی سوچ کے تحت ایک اور قدم ہے،احساس کفالت پروگرام فلاحی ریاست کی جانب پیشرفت ہے جس کے تحت تقریبا ستر لاکھ غریب خواتین کو 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعے کو اپنے ٹویٹ میں کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احساس کا جذبہ انسانی رشتوں کو مضبوط بناتا ہے،نئے پاکستان کی بنیاد اِسی احساس پر قائم ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام وزیر اعظم عمران خان کے وژن ایک خاتون ایک بینک اکانٹ کا عکاس ہے اور یہ خواتین کی معاشی خود مختاری کی جانب اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
31564