Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

منشیات فروشوں کے خلاف چترال پولیس کی کاروائی، بد نام زمانہ منشیات فروش گرفتار

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) منشیات کے خلاف جاری مہم میں چترال پولیس نے کار روائی کرتے ہوۓ علاقہ گولد ور سے ملزم عزیز کے قبضے سے 119 گرام چرس اور 9 گرام ہیروئن برآمد کرلیا جبکہ علاقہ دنین سے ملزم اسرار کے قبضے سے 118 گرام چرس ، علاقہ مستاجپندۂ سے ملزم منیر کے قبضے سے 55 گرام چرس اورعلاقہ راغ سے ملزم امجد کے قبضے سے 55 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان گرفتار اوران کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں.
.
اسی طرح علاقہ گرم چشمہ سے ملزم غلام حبیب کے قبضے سے 47 گرام چرس اورعلاقہ دروش سے ملزم شیر حیات سکنہ گنگ ایوں کے قبضے سے 115 گرا م چرس برآمد کرکے ملزمان گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں.
.
ڈی پی او چترال وسیم ریاض‌ نے چترال ٹآئمزڈاٹ کام سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عوام کو کسی بھی صورت نا ا مید نہیں کریں گے ۔ چترال کو منشیات فروشوں سے پاک کرکے ہی چھوڑیں گے ۔انھوں نے اس سلسلے میں عوامی حلقوں‌سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے نجات دلانے کیلئے سب کو اپنے حصے کا کردارادا کرنا ہوگا.


شیئر کریں: